ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا
ایک ہفتے کے دوران ڈالر سستا
کراچی (جے ٹی این پی کے) ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے
مقابلے ڈالر سستا ہو گیا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا ۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے انٹر بینک
میں روپے کے مقابلے ڈالر 20پیسے سستا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید
176.70روپے سے کم ہو کر176.50روپے اور قیمت فروخت176.80روپے سے
کم ہو کر176.60روپے ہو گئی جبکہ50پیسے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی
مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 178روپے سے بڑھ کر178.50روپے اورقیمت
فروخت 178.50روپے سے بڑھ کر179روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق
یورو کی قدر میں1.20روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت
خرید198.50روپے سے بڑھ کر199.70روپے اور قیمت فروخت200.50روپے
سے بڑھ کر201.70روپے ہو گئی اسی طرح3روپے کے نمایاں اضافے سے
برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 236روپے سے بڑھ کر239روپے اور قیمت
فروخت239روپے سے بڑھ کر242روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ
کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر20پیسے ،یورو کی قدر50پیسے بڑھ گئی جبکہ
برطانوی پونڈ کی قدر میں1.20روپے کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ۔
ایک ہفتے کے دوران ڈالر سستا
رکی پونٹنگ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پر برس پڑے
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں