ایک کروڑ 25 لاکھ پاکستانی بچے محنت و مشقت کرنے پر مجبور

اسلام آباد: جے ٹی این پی کے نیوز: ایک کروڑ 25 لاکھ پاکستانی بچے

قومی کمیشن برائے تحفظ حقوق اطفال کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ایک کروڑ 25 لاکھ بچے محنت و مشقت کرتے ہیں اور یہ تعداد مجموعی بچوں کی آبادی کا 16 فیصد ہے۔

کمیشن کے مطابق بچوں کو مشقت سے روکنے اور تشدد سے بچانے کیلئے قانون موجود، لیکن عملدرآمد نہیں ہوتا، بچوں کے تحفظ سے متعلق وفاقی اور صوبائی سطح پر قوانین میں ہم آہنگی لانے کی ضرورت ہے۔

2 کروڑ 28 لاکھ سے زائد بچے سکول نہیں جاتے، افشاں تحسین

چیئرمین قومی کمیشن برائے حقوق اطفال افشاں تحسین نے بتایا

کہ ڈومیسٹک لیبر اور بچوں پر تشدد روکنے کیلئے کمیشن فعال

ہو گیا ہے اور اب تک 250 شکایات کی شنوائی کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یونیسیف کے مطابق پاکستان میں 5 سے 16

سال کی عمر کے 2 کروڑ 28 لاکھ سے زائد بچے سکول سے باہر ہیں۔

جرائم میں ملوث بچوں کو بحالی مراکز میں رکھا جائے، لائبہ قیوم

لیگل ایڈوائزر قومی کمیشن برائے حقوق اطفال لائبہ قیوم نے

کہا کہ بچوں پر بڑھتے تشدد کے واقعات کی وجہ قوانین پر

مناسب عمل درآمد کا نہ ہونا ہے۔ قومی کمیشن برائے حقوق

اطفال نے کہا کہ پاکستان میں بچوں کو جیل میں رکھنے کی

بجائے انہیں بحالی مراکز میں رکھا جائے تاکہ وہ جرائم سے دور رہیں اور انہیں مختلف مہارتیں بھی سکھائی جا سکیں۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

ایک کروڑ 25 لاکھ پاکستانی بچے ، ایک کروڑ 25 لاکھ پاکستانی بچے

پاکستان سمیت دنیا بھر سے بچوں کے حوالے سے معلوماتی خبریں == پڑھیں ==

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: