ایک ساتھ دو آقائوں کی خدمت ناممکن ،کینیڈین پارلیمینٹرینز کاچارلس کی وفاداری کا حلف اٹھانے سے انکار

ٹورنٹو:جے ٹی این پی کے نیوز:ایک ساتھ دو آقائوں کی خدمت
کینیڈا میں صوبہ کیوبیک کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنیوالے متعدد نئے قانون سازوں نے کینیڈا کے آئین کے تحت بادشاہ چارلس سوم کی وفاداری کا حلف اٹھانے سے انکار کر دیا ۔
ٹیلی ویژن پر نشر ہونیوالی تقریر میں بائیں بازو کی کیوبیک سولیڈیئر پارٹی کے 11ارکان نے کیوبیک کے لوگوں سے وفاداری کا حلف اٹھایا لیکن وہ کیوبیک کو برطانوی بادشاہت سے جوڑنے والا دوسرا حلف نہیں اٹھانا چاہتے تھے، ایسا کرنے پراب انہیں خطرہ ہے کہ نومبر کے آخر میں انہیں قومی اسمبلی کی نشستیں سنبھالنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔
پارٹی ترجمان گیبریل ناڈیو ڈوبوئس نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا انہوں نے نتائج کی مکمل معلومات کیساتھ یہ کام کیا ہے، ہم نے کیوبیک کے دور کو تبدیل کرنے کیلئے مہم چلائی ہے اور اگر ہم پارلیمنٹ کیلئے منتخب ہوتے ہیں تو یہ اسی جانب کھڑکیاں کھولنے کیلئے ہے۔
کینیڈا کے دستوری قانون کے مطابق وفاقی یا مقامی سطح پر منتخب ہونیوالے کسی بھی نمائندے کو

اپنی نشست سنبھالنے کیلئے برطانوی بادشاہت سے وفاداری کا حلف اٹھانے کی ضرور ت ہوتی ہے۔


خیال کیا جا رہا ہے کہ کیوبیک پارٹی کے نمائندے حلف اٹھائیں گے، اس دوران ان کے نام پر

امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کا جوہری پھیلاؤ خطرناک تخریبی عمل

منتخب ہونیوالے تین سیاستدانوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ برطانوی بادشاہ کی وفاداری کا حلف نہیں اٹھائیں گے۔
گزشتہ ہفتے پارٹی کے رہنما پال سینٹ پیئر بلامنڈن نے مفادات کے تصادم کی بات کرتے ہوئے کہا تھا

دو آقاوں کی خدمت نہیں کی جا سکتی۔
انہوں نے کہا تھا بادشاہت کو برقرار رکھنے پر سالانہ 67ملین کینڈین ڈالر لاگت آتی ہے

حالانکہ یہ حلف نوآبادیاتی تسلط کی یاد دہانی کراتا ہے۔
ماہرین کا خیال ہے بادشاہت کو ختم کرنے کیلئے درحقیقت آئین کو دوبارہ لکھنے کی ضرورت ہوگی،

اور اس کیلئے شاید برسوں کی سیاسی گفت و شنید درکار ہو۔
آئین میں ترمیم کیلئے پارلیمنٹ اور کینیڈا کے 10صوبوں کی حکومتوں کی متفقہ رضامندی درکار ہوتی ہے۔

ایک ساتھ دو آقائوں کی خدمت

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: