این ایف سی سوسائٹی کے زیرتعمیرگھرمیں مبینہ طورپردم گھٹنے سے تین مزدور جاں بحق

دم گھٹنے تین مزدور جاں بحق

لاہور(جے ٹی این پی کے) ستوکتلہ کے علاقے این ایف سی سوسائٹی کے ایک زیر گھر میں مبینہ

طور پر دم گھٹنے سے تین مزدور جاں بحق ہو گئے ، پولیس نے فرانزک ماہرین کی مدد سے

شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاشوں کومردہ خانے منتقل کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ تین مزدور این ایف سی

سوسائٹی کے ایک زیر تعمیر گھر میں محنت مزدوری کر رہے تھے اور اسی گھر کے ایک

کمرے میں رات کو قیام کرتے تھے ۔ گزشتہ رات مزدوروں نے سردی کی شدت سے بچنے کے لئے

لکڑیوں سے آگ جلائی اور کمرہ بند کرکے سو گئے تاہم کمرے میں ہوا کی آمدورفت نہ ہونے کی

وجہ سے مبینہ طور پر کمرے میں گیس بھر گئی اور تینوں دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔ صبح

کے وقت ان کا ایک ساتھی مزدوری کیلئے پہنچا تو بار بار دستک کے باوجود دروازہ نہ کھلا جس پر

وہ دروازہ پھلانگ کر اندر گیا تو تینوں مزدور مردہ حالت میں پڑے ہوئے تھے ۔ اطلاع ملنے پر

پولیس اور فرانزک ماہرین موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے موقع سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاشوں

کو مردہ خانے منتقل کردیا ۔ جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی شناخت65سالہ زمان،20سالہ علی

حسنین اور نعیم کے ناموں سے ہوئی ہے ۔

رکی پونٹنگ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پر برس پڑے

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: