ایلون مسک کے ٹوئٹر ڈیل سے دستبردار ی ہونے پر ٹوئٹر کی مارکیٹ قدر میں کمی کا امکان
پشاور/واشنگٹن : مانیٹرنگ/عمران رشید خان : ایلون مسک کے ٹویٹر ڈیل سے
امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے ارب پتی بانی ایلون مسک کی 44بلین ڈالرز کی ٹوئٹر ڈیل سے دستبردار ہونے پر ٹوئٹر کی مارکیٹ قدر میں کمی کا امکان ہے۔
ٹوئٹر ڈیل کے سارے پتے صرف ایلون مسک کے ہاتھ میں
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، شارٹ سیلر ہنڈن برگ ریسرچ نے متنبہ کیا ہے کہ اگر ایلون مسک اس معاہدے سے دستبردار ہوئے تو ٹوئٹر خریدنے
کے لیے موجودہ 44 بلین ڈالرز کی پیشکش کی قیمت کم ہو سکتی ہے۔شارٹ سیلر ہنڈن برگ ریسرچ کے مطابق، ٹوئٹر ڈیل کے سارے پتے صرف ایلون مسک کے
ہاتھ میں ہیں۔اگر ایلون مسک ٹوئٹر ڈیل سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیتے ہیں تو ٹوئٹر مارکیٹ قدر میں تقریبا 50فیصد تک کمی ہو سکتی ہے۔
ٹوئٹر کی پوزیشن کمزور ہو سکتی ہے، شارٹ سیلر ہنڈن برگ ریسرچ
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کے شیئرز کی قدر پچھلے دنوں مارکیٹ میں 4فیصد کمی کے بعد 47.76ڈالرز پر پہنچ گئی تھی جس کے بعد اپریل میں ایلون مسک نے ٹوئٹر
ڈیل کےلئے 54.20ڈالرز فی شیئر پیشکش کی تھی اور اسے بہترین اور حتمی قرار دیا تھا۔ہنڈن برگ نے کہا ہے کہ اس معاہدے میں فنانسنگ سے لے کر بورڈ کی
منظوری تک بہت سی پیش رفت ہوئی ہے، جس سے ٹوئٹر کی پوزیشن کمزور ہو سکتی ہے۔ ہنڈن برگ نے کہا ہے کہ ہم ٹوئٹر ڈیل کے لیے مسک کی کوششوں کے حامی ہیں
اور کم قیمت پر ڈیل کے بند ہونے کو ایک اہم موقع کے طور پر دیکھتے ہیں۔
پڑھیں۔ ٹوئٹر کے شیئرز کی قیمت میں اچانک بڑے اضافے کی وجہ سامنے آ گئی
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
خبروں و اشتہارات کیلئے ہمارے خیبرپختونخوا کے بیورو چیف سے رابطہ کریں وٹس ایپ :
92-314-9288665+
پڑھیں۔ امیر ترین شخص ایلون مسک نے فالوورز سے کیا وعدہ پورا کر دیا
ایلون مسک کے ٹوئٹر ڈیل سے