ایلون مسک کے بچوں کی تعداد کتنی؟، ایکس صارفیں کیلئے اہم اعلان
نیو یارک: ایلون مسک کے بچوں کی تعداد کتنی؟، ایکس صارفیں کیلئے اہم اعلان
امریکہ کے ارب پتی ایلون مسک نے اپنے پسندیدہ پلیٹ فارم کے ذریعے کینیڈین گلوکار گرائمز کیساتھ اپنے تیسرے بچے کا نام ظاہر کرنے سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس ( ٹوئٹر) میں آڈیو اور ویڈیو کالز کا فیچر جلد متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔
ایلون مسک کی جانب سے کینیڈین گلوکار گرائمز کیساتھ اپنے تیسرے بچے کا نام ظاہر کرنے
کے بعد ایلون مسک کے عوامی طور پر جانے جانے والے بچوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے،
ایلون مسک نے ایکس پلیٹ فارم پر انکشاف کیا کہ ایک نیا بچہ ان کے خاندان میں شامل ہوا ہے،
ہم نے اس کا نام ٹیکنو میکانیکس رکھا ہے،
ایلون مسک نے کہا کہ ہم اسے ٹا کہہ کر پکارتے ہیں،
اس کا بڑے بھائی کا نام ایکسا ڈارک سیڈاریل رکھا گیا تھا اور اسے X A-Xii کہا جاتا ہے۔
دوسری جانب ایلون مسک نے صارفین کیلئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس ( ٹوئٹر) میں آڈیو
اور ویڈیو کالز کا فیچر جلد متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے،
ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے یہ اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کیا ہے،
ایلون مسک نے ایکس پر پوسٹ میں بتایا آڈیو اور ویڈیو کالز کا فیچر جلد صارفین کو دستیاب ہو گا،
انہوں نے مزید بتایا یہ فیچر اینڈرائیڈ، آئی او ایس، میک اور ونڈوز کمپیوٹر پر کام کریگا،
اب آڈیو اور ویڈیو کالز کرنے کیلئے کسی فون نمبر کی ضرورت نہیں ہو گی،
ایلون مسک کے مطابق ایکس ایک گلوبل ایڈریس بک ہے اور اسی لیے کالز کیلئے فون نمبر کی ضرورت نہیں۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
ایلون مسک کے بچوں کی تعداد ،
= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں