ایلون مسک کی بیٹی والد سے لاتعلقی کیلئے عدالت پہنچ گئی

واشنگٹن(جے ٹی این پی کے نیوز) ایلون مسک کی بیٹی والد سے

امریکی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک کی ٹرانس جینڈر بیٹی نے اپنا نام، اپنی نئی صنفی شناخت

کے مطابق تبدیل کرنے کی درخواست عدالت میں دائر کردی۔

درخواست لاس اینجلس کی ایک عدالت میں اپریل میں دائر کی گئی

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایلون مسک کی بیٹی نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ میں

اپنے والد کے ساتھ کسی طرح کا تعلق نہیں رکھنا چاہتی۔ نام تبدیل کرنے اور نئے پیدائشی سرٹیفیکٹ کے

حوالے سے درخواست لاس اینجلس کی ایک عدالت میں اپریل کے مہینے میں دائر کی گئی تھی جو رواں

دنوں منظر عام پر آئی ہے۔ ایلون مسک کی بیٹی جو حال ہی میں 18 سال کی ہوئی ہیں، انہوں نے عدالت

میں کہا کہ میری جنس کی شناخت کو مرد سے عورت میں تبدیل کیا جائے اور میرے نام کو اسی کے مطابق

رجسٹر کیا جائے۔

ایلون مسک کی بیٹی کی والدہ جسٹن ولسن ہیں

خیال رہے کہ عدالت میں نام اور جنس تبدیلی کی درخواست دائر کرنے والی ایلون مسک کی بیٹی کی والدہ

جسٹن ولسن ہیں، جن کی ایلون مسک سے 2008 میں طلاق ہوئی تھی۔ بیٹی کی جانب سے دائر کی گئی

درخواست میں ایلون مسک کی کوئی وکیل نمائندگی نہیں کر رہا، تاہم ایلون مسک کی جانب سے ریپبلکن

پارٹی کے اس بیان کی حمایت کی گئی تھی جس میں امریکہ کی تمام ریاستوں میں خواجہ سراوں کے حقوق

کو محدود کرنے کا کہا گیا تھا۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

ایلون مسک کی بیٹی والد سے ، ایلون مسک کی بیٹی والد سے

= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: