ایلون مسک کا اپنے ساتھ کچھ بُرا ہونے یا قتل کئے جانے کا خدشہ

واشنگٹن: جے ٹی این پی کے نیوز: ایلون مسک کا اپنے ساتھ کچھ

سماجی رابطوں کی ویب سایٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے اچانک ایک حیران اور پریشان کن دعویٰ کیا ہے کہ ان کیساتھ کچھ بُرا ہونیوالا ہے یعنی انہیں قتل کئے جانے خطرہ لاحق ہے۔

سعودی شہزادہ الولید ٹویٹر کے دوسرے بڑے شیئر ہولڈر

ٹوئٹر اسپیسز میں آڈیو چیٹ کے دوران ایلون مسک نے یہ خدشہ

ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ کسی اوپن ائیر کار پریڈ کا حصہ

نہیں بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ کچھ بُرا ہونے یا مجھ

پر فائرنگ کا خطرہ بہت زیادہ ہے، اگر آپ کی خواہش ہو تو کسی

کو بھی مارنا ناممکن نہیں، توقع ہے کہ میرے ساتھ ایسا کچھ نہیں ہو

گا مگر اس طرح کے خطرات موجود ہیں۔

پرندہ آزاد ہو گیا، مسک کا ٹوئٹر خریدنے پر ذومعنی ٹویٹ

اس موقع پر انہوں نے آزادی رائے کے حق اور ٹوئٹر کے لئے

اپنے مستقبل کے منصوبوں پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم

ایسا مستقبل چاہتے ہیں جہاں ہمیں دبایا نہ جائے، جہاں ہماری رائے

کو دبایا نہ جائے اور ہم بغیر کسی ڈر کے اپنی بات کرسکیں۔ انہوں

نے کہا کہ جب تک آپ کسی کو نقصان نہ پہنچا رہے ہوں، آپ

کو اپنی بات کہنے کا حق ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی

تاریخ میں آزادی رائے کا حق عام نہیں تھا، تو ہمیں اس کے لیے سخت جنگ کرنا ہوگی۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

ایلون مسک کا اپنے ساتھ کچھ ، ایلون مسک کا اپنے ساتھ کچھ

= پڑھیں = سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے متعلق مزید اہم خبریں

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: