ایلون مسک نے بلو ٹِک اکاؤنٹس کی فیس کم کردی

نیویارک (جے ٹی این پی کے) ایلون مسک نے بلو ٹِک اکاؤنٹس

مائیگروبلاگنگ کی سائٹ ٹوئٹر کے نئے سربراہ ایلون مسک نے تصدیق شدہ یا بلو ٹِک اکانٹس کے خواہشمند صارفین کے لیے 8 ڈالر ماہانہ فیس وصول کرنے کا اعلان کردیا۔

ایلون مسک ٹوئٹر کے اختیارات حاصل کرتے ہی ٹوئٹر کی سروس کو مزید بہتر بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات لے رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بامعاوضہ ماہانہ ممبر شپ کا اقدام جعلی اکانٹس اور ٹرول کو شکست دینے کا واحد طریقہ ہے۔

ایلون مسک نے اس حوالے سے وضاحتی ٹوئٹس کے ذریعے کمپنی کی ماضی کی پالیسی کو.

تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ٹوئٹر کی موجودہ پالیسی فرسودہ ہے، جس کے تحت

بلیو ٹک اور عام صارفین کے درمیان تفریق پیدا کی گئی ہے۔

ایلون مسک نے واضح کیا ہے کہ بلیو ٹک والے اکانٹ مستقبل میں زیادہ بااختیار ہوں گے

اور ایسے صارفین کو ہر ماہ 8 ڈالر فیس ادا کرنا ہوگی (جو پاکستانی کرنسی کے حساب

سے تقریبا 1774 روپے بندتی ہے)۔

انہوں نے شکایت کرنے والے تمام صارفین کو ایک اور ٹوئٹ کے ذریعے پیغام دیا ہے کہ

آپ شکایت کرتے رہیں لیکن ماہانہ فیس 8 ڈالر ہی ہوگی

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ضبریں گردش کر رہی تھیں کہ ایلون مسک تصدیق شدہ اکانٹ

کے حامل کے لیے ماہانہ 20 ڈالر فیس کا لازم کر رہے ہیں تاہم اب انہوں نے 8ڈالر فیس

وصولی کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب ناقدین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے قابل اعتماد ذرائع کی شناخت و تصدیق مشکل ہو جائے گی۔

ہائی پروفائل شخصیات کے لیے تصدیق شدہ یا بلو ٹِک کا یہ فیچر فی الحال مفت ہے۔

جلد یہ سبسکرپشن سروس امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے صارفین کے لیے متعارف کروا دی جائے گی۔

ایلون مسک نے بلو ٹِک اکاؤنٹس

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

یہ بھی پڑھیں : دبئی میں سکول فیسوں کی ادائیگی اب ڈیجیٹل کرنسی میں ہو گی

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: