ایلون مسک سے بحث کرنیوالا ٹوئٹرانجینئر نوکری سے برطرف
نیو یارک(جے ٹی این پی کے) ایلون مسک سے بحث کرنیوالا ٹوئٹر
ایلون مسک نے ٹوئٹر کے ایک انجینئر کو سوشل میڈیا نیٹ ورک پر ان سے بحث کرنے پر نوکری سے برطرف کردیا۔
دی ورج کی رپورٹ کے مطابق ایرک Frohnhoefer نامی انجینئر کو ٹوئٹر کے نئے سی ای او نے عوامی سطح پر ان سے بحث کرنے پر نوکری سے نکالا۔
یہ تنازع 13 نومبر کو اس وقت شروع ہوا جب ایلون مسک نے ایک ٹوئٹ میں معذرت کرتے
ہوئے کہا کہ متعدد ممالک میں ٹوئٹر بہت سست روی سے کام کررہا ہے اور ان کے مطابق
اس کی وجہ کوڈنگ ٹھیک نہ ہونا ہے۔
اس ٹوئٹ پر انجینئر کی جانب سے جواب دیا گیا کہ وہ ٹوئٹر کی اینڈرائیڈ ایپ پر 6 سال سے
کام کررہے ہیں اور وہ کہہ سکتے ہیں کہ ایلون مسک کی بات غلط ہے۔
انجینئر کا کہنا تھا کہ اینڈرائیڈ ایپ کی پرفارمنس بہتر بنانے کی گنجائش موجود ہے
مگر ایلون مسک کی جانب سے بتائی گئی وجہ درست نہیں۔
ایلون مسک سے بحث کرنیوالا ٹوئٹر
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : ہیکرز کرپٹو کمپنی ‘ہارمونی’ سے 10 کروڑ ڈالر لے اڑے