پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم کا ایف سی اوررینجرزکی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

کوئٹہ (جے ٹی این پی کے) ایف سی اوررینجرزکی تنخواہوں میں

وزیر اعطم نے اعلان کیا ہے کہ فرنٹئیر کور اور رینجرز کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ کیا جائے گا.

وزیراعظم نے وزیر اعلی بلوچستان اور آرمی چیف کے ہمراہ نوشکی کا دورہ کیا جہاں حال ہی میں عسکریت پسندوں کی جانب سے جان لیوا حملے کئے گئےتھے.

وزیراعظم نے سیکیورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ملک کیلیے ان کی خدمات کو سراہا.

وزیراعظم نے کہا کہ دورہ چین کے دوران مجھے حملے کی اطلاع ملی. اسی وقت سوچ لیا تھا کہ وطن واپسی پر نوشکی جاونگا.

یہ بھی پڑھیں:پاک افغان سرحد پر برفانی تودہ گرنے سے20 افراد جاں بحق

اپنے جوانوں سے ملوں گا اور ان کو کہوں گا کہ پوری قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے.

وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا.
جو خاص طور پر بلوچستان میں ترقی کی راہ روکنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں.

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں اور پوری قوم جوانوں کے ساتھ کھڑے ہیں.

ہمیں پوری امید ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم کامیاب ہونگے.

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جس طرح کی جنگ پاک فوج لڑتی ہے اس طرح کی مثال پوری دنیا میں کہیں نہی ملتی.

 

ایف سی اوررینجرزکی تنخواہوں میں

 

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں


About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے