تازہ تریندلچسپ و عجیب

ایفل ٹاورکی اونچائی میں مزید اضافہ کردیا گیا

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

پیرس (جے ٹی این پی کے) ایفل ٹاورکی اونچائی میں مزید اضافہ

فرانسیسی ماہرین نے دنیا بھر میں مقبول ایفل ٹاور پر ایک نیا اینٹینا نصب کیا ہے.

جس سے اس کی اونچائی میں 20 فٹ کا اضافہ ہوگیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فرانس کے مقامی انجینئیرز نے ایفل ٹاور پر نیا انٹینا نصب کیا ہے۔

نئے انٹینا کی تنصیب کا مقصد پیرس میں ریڈیو نشریات کو بہتر بنانا ہے۔

نئے انٹینا کی تنصیب سے اب ایفل ٹاور کی اونچائی 330 میٹر ہوگئی ہے۔

پیرس کی شان سمجھا جانے والا ایفل ٹاور 1889 میں تعمیر کیا گیا تھا،

یہ ٹاور اس کے معمار گستاوو ایفل کی مناسبت سے ایفل ٹاور کہلاتا ہے۔

ابتدا میں اس ٹاور کا مقصد فرانسیسی فوج کے ریڈیو سگنل نشر کرنا،

دشمن فوج کے سگنل تک رسائی حاصل کرنا اور امریکا تک ٹیلیگرام سگنل بھجوانا تھا۔

پہلی جنگ عظیم کے دوران ایفل ٹاور کی وجہ سے اتحادی افواج کو جرمنی پر عسکری برتری حاصل ہوئی تھی،

اس ٹاور کے ذریعے اتحادی افواج جرمن فوج کے محاذ جنگ پر فوجیوں کو دیئے جانے والے پیغام تک رسائی حاصل کرتی تھیں۔

ایفل ٹاور کو 20ویں صدی کے اوائل میں مسمار کیا جانا تھا.

لیکن بعد میں حکومت نے اس ٹاور پر مواصلاتی نظام کے آلات نصب کردیئے۔

ایفل ٹاور پر 2000 میں بھی ٹی وی نشریات کے لئے ایک انٹینا نصب کیا گیا تھا ۔

ایفل ٹاورکی اونچائی میں مزید اضافہ

 

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے