بین الاقوامیتازہ ترینچین

ایشیاء میں سرد جنگ کی سوچ کو دوبارہ پروان چڑھانے کی اجازت نہیں دینگے،چین

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

بیجنگ (جے ٹی این پی کے) ایشیاء میں سرد جنگ کی سوچ

وزیراعظم عمران خان کیخلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر چینی حکومت نے کہا ہے چین دوسرے ممالک کے اندرو نی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر عمل پیرا رہتا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ کے دوران خبر رساں ایجنسی کے نمائند ے نے سوال کیا کہ کیا پاکستان میں قیادت کی تبدیلی سے پاک چین تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں؟

،اس پر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا چین دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر عمل پیرا رہتا ہے۔

پاکستان چین کا تمام موسموں کا اسٹریٹجک شراکت دار اور دوست ہمسایہ ملک ہے،

چین امید رکھتا ہے پاکستان میں تمام فریقین یکجہتی برقرار رکھ سکتے ہیں۔

 چین کو امید ہے فریقین مشترکا طور پر پاکستان میں ترقی اور استحکام برقرار رکھ سکتے ہیں۔

دریں اثناء چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا گریٹ پاور گیم میں چھوٹے ممالک کو نشانہ نہیں بننا چاہیے.

چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں بتایا گیا.

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی ،

ملاقات میں چینی وزیر خارجہ نے کہا چھوٹے اور درمیانے درجے کے ممالک سرد جنگ کا حصہ نہ بنیں،

ایشیا میں سرد جنگ کی سوچ کو دوبارہ پروان چڑھانے کی اجازت نہیں دیں گے،

 چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ایشیائی ممالک میں محاذ آرائی کی کیفیت کونہ دہرایا جائے

چین

ایشیاء میں سرد جنگ کی سوچ

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے