ایران کے ساتھ تنازع نہیں چاہتے ، امریکی صدر
واشنگٹن: ایران کے ساتھ تنازع نہیں چاہتے
امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تنازع نہیں چاہتے، تاہم امریکہ اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے طاقت سے کام لینے کو تیار ہے۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا میرے ہی حکم پر شام میں فضائی حملے کیے گئے تھے، جس میں ایران نواز جنگجو مارے گئے تھے۔ امریکہ نے ایک ڈرون حملے میں امریکی شہری کی ہلاکت پر جوابی کارروائی کی تھی۔
ایئر فورس ون کو لاحق سکیورٹی خطرے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، پینٹاگون
ادھر امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے لیے مخصوص
طیارے ایئر فورس ون کو لاحق سکیورٹی خطرے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ پینٹاگون
اس بات کی تحقیقات کر رہا ہے کہ کیوں بوئنگ کے ملازمین موجودہ اور مستقبل کے ٹاپ
سیکرٹ طیارے یو ایس ایئر فورس ون پر کام کرنے کے لیے ضروری حفاظتی منظوریوں
کے بغیر کام کرتے ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی فضائیہ اور بوئنگ نے تصدیق
کی ہے کہ 14 مارچ کو بوئنگ نے ایئر فورس ون پر کام کرنے والے تقریبا 250 اہلکاروں
کی حفاظتی اسناد میں ایک خامی کا پتہ چلایا ہے۔ ایئر فورس اور بوئنگ نے کہا ہے کہ تمام
ملازمین نے موجودہ خفیہ کلیئرنس کو برقرار رکھا لیکن ایئر فورس ون کے مسائل پر کام
کرنے والے اہلکاروں کو اضافی سیکیورٹی کلیئرنس کی ضرورت ہے جسے ” وائٹ یانکی”
کہا جاتا ہے۔ بوئنگ کے ترجمان نے بتایا کہ جب سے بوئنگ کو یہ انتظامی مسئلہ معلوم ہوا
تو ہم نے فوری طور پر فضائیہ کو مطلع کیا اور ان کے ساتھ ہم آہنگی میں متاثرہ بوئنگ
ملازمین کی وی سی 25 اے اور وی سی 25 بی تک رسائی عارضی طور پر معطل کردی ہے۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
ایران کے ساتھ تنازع نہیں چاہتے ، ایران کے ساتھ تنازع نہیں چاہتے
= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں