بین الاقوامیتازہ ترین

ایران کا ٹھوس ایندھن والا سیٹلائٹ کیریئرراکٹ خلا میں بھیجنے کا کامیاب تجربہ

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

ایران کا ٹھوس ایندھن والا سیٹلائٹ

تہران (جے ٹی این پی کے) ایران کی نیم فوجی سپاہ پاسداران انقلاب نے سیٹلائٹ کا حامل ٹھوس

ایندھن والا راکٹ خلا میں بھیجا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پاسداران انقلاب کے خلائی یونٹ کے

سربراہ جنرل امیرعلی حاجی زادہ نے اس تجربہ کوکامیاب قراردیا ۔انھوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے

جب ایران نے مائع ایندھن کے بجائے ٹھوس ایندھن والا راکٹ استعمال کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ

ایران مزید خلائی منصوبوں میں ہلکے راکٹ انجن تیار کرے گا۔ایرانی جنرل کے مطابق سیٹلائٹ لے

جانے والا یہ راکٹ دھات کے بجائے ایک مرکب مواد سے بنایا گیا تھا،اس کے بارے میں انھوں نے

یہ دعوی بھی کیاکہ یہ کم لاگت تھا۔امیرعلی حاجی زادہ نے ایران میں مدارس کا مرکزقم شہر میں علما

کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران ایرواسپیس اور سیٹلائٹ صنعت میں اپنے اہداف

پرپختگی سے عمل پیرا ہے۔تاہم مرکب مواد کے حامل راکٹوں کی پیداواری لاگت عام طورپردھاتی

راکٹ کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے۔مرکب ایک راکٹ کو ہلکا بھی بناتا ہے تاکہ یہ ایک بھاری

سیٹلائٹ یا پے لوڈ کو مدار میں لے جاسکے۔ سرکاری ٹی وی نے راکٹ چھوڑنے کی کوئی فوٹیج نہیں

دکھائی ۔

ایران کا ٹھوس ایندھن والا سیٹلائٹ

رکی پونٹنگ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پر برس پڑے

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے