ایران، کئی دہائیوں سے نہانے سے گریز کرنے والا بزرگ شہری انتقال کرگیا

تہران (جے ٹی این پی کے) ایران کئی دہائیوں سے نہانے سے

ایران میں کئی دہائیوں سے نہانے سے کنارہ کشی کرنے کی وجہ سے دنیا کا گندہ ترین شخص کہلانے والا آمو حاجی نامی بزرگ شہری انتقال کرگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے جنوبی صوبہ فارس میں دیجگاہ گاں سے

تعلق رکھنے والا دنیا کا گندہ ترین شہری آمو حاجی 94 برس کی عمر میں چل بسے۔

رپورٹ کے مطابق آمو حاجی نامی بزرگ شہری نصف صدی سے زائد عرصہ نہانے سے

گریز کرتا رہا اور اپنی ساری زندگی تنہا گزاری۔

امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کا جوہری پھیلاؤ خطرناک تخریبی عمل

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بیماری کے خوف سے آمو حاجی نے کئی دہائیاں نہانے سے گریز

کیا مگر چند ماہ قبل ان کے پڑوسی انہیں پہلی بار نہانے کے لیے لے گئے تھے مگر انہیں

بھی اس میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق آمو حاجی کی زندگی پر 2013 میں ایک مختصر فلم بھی بنی تھی

جس کا نام تھا دی اسٹرینج لائف آف آمو حاجی جس کے بعد ان کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: