ایران جوہری تنازع ، حیران کن شرائط ، ناقابل یقین دعوے
تہران ( جتن نیوز اردو خصوصی رپورٹ ) ایران چوہری تنازع شرائط اور دعوے
ویسے تو ایران اپنے جوہری پروگرام پر مغربی ملکوں کیساتھ جاری مذاکرات میں
شرائط پیش کرتا رہا ہے مگر حال ہی میں ایرانی جوہری مذاکراتی ٹیم کے ایک سینئر رکن
اور سرکردہ شیعہ مناظر نے حیران کر دینے والی شرائط پیش کرتے ہوئے یوکرین کی جنگ
کے حوالے سے کہا کہ مشرق اور مغرب کی جنگ میں ایران ہی فا تح ہوگا،
= پڑھیں = ایران سے معاہدے کیلئے پرامید ہوں ، محمد بن سلمان
لہٰذا اب وقت آگیا ہے کہ مغرب کو رعایت دینے پر مجبور کیا جائے۔ کوئی ایرانی مذاکراتکار
جوہری معاہدے کے حوالے سے مذاکرات میں ایسی شرائط پیش کر سکتا ہے، یقین نہیں کیا جا
سکتا کہ لیکن سخت گیر ایرانی مذاکرات کار حسن عباسی نے ایرانی قوم کو مشورہ دیا کہ وہ ان
سے ایران پر عائد پابندیوں کی منسوخی کی درخواست نہ کرے، بلکہ ایرانی قوم کو اپنے جوہری
پروگرام پر جاری مذاکرات میں معاہدے کےلئے مطالبات کی طویل فہرست جا ر ی کرنی چاہیے،
جبکہ اس کیساتھ ہی انہوں نے امریکہ، جاپان، یورپی ممالک اور خود ایران سے متعلق کئی
ایک دعوے بھی کئے۔
مغربی عورتوں کو حجاب کا پابند، وائٹ ہاﺅس امام بارگاہ بنایا جائے
عباسی نے اس حوالے سے کہا کہ آج ایرانی عوام کو اپنے مطالبات کی ایک طویل
فہرست مذاکرات کی میز پر رکھنی چاہیے اور اس فہرست میں سب سے اوپر ہمیں
وائٹ ہاﺅس کو حسینیہ ( امام بارگاہ ) میں تبدیل کرنا چاہیے اور دوسرا یہ کہ امریکی اور
مغربی خواتین کے حجاب کی شرط شامل کی جانی چاہیے۔انہوں نے دیگر شرائط پیش کیں
جن میں "اسلا م قبول کرنا”، "ہم جنس پرستی کے قانون کو ختم کرنااور "بدعنوانی کا خاتمہ”
شامل ہیں۔ عباسی شاہرود شہر میں ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک رکن کے قتل
کی برسی کے موقع پر منعقدہ ایک سمپوزیم سے خطاب کر رہے تھے۔
امریکہ، جاپان اور یورپ قرضوں کے سبب منہدم ہو جائینگے
انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی حکومت اپنے قرضوں کی وجہ سے گر جائیگی جن کا
حجم 30 ہزار ارب ڈالر ہے۔ جاپان اور یورپ بھی قرضوں کی وجہ سے منہدم ہو جائیں گے۔
لہٰذا ایرانی مذاکراتی ٹیم کے رکن نے مشورہ دیا کہ ایرانی قوم ان سے ایران پر عائد پابندیوں
کی منسوخی کی درخواست نہ کریں۔ انکا کہنا تھا کہ ایران اسوقت ماضی سے زیادہ تیل
فروخت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپ اور امریکہ طویل المدتی جنگ میں نہیں پڑ سکتے۔
اسلئے ہم نے اپنے سروں سے جنگ کے خوف کے سائے ختم کیے ہیں۔ مذاکرات کے نتیجے
میں نہیں بلکہ اپنے عوام کی مزاحمت کی وجہ سے۔ یوکرین کی جنگ کا ذکر کرتے ہوئے
کہا کہ مشرق اور مغرب کی جنگ میں ایران ہی فا تح ہو گا، لہٰذا اب وقت آ گیا ہے کہ مغرب
کو رعایت دینے پر مجبور کیا جا ئے۔
ایرانی مذاکراتی ٹیم کے رکن حسن عباسی کون ؟
ایرانی جوہری مذاکراتی ٹیم کے سینئر رکن اور سرکردہ شیعہ مناظرحسن عباسی ایرانی
پاسداران انقلاب کے سابق کمانڈروں میں سے ایک ہیں اور وہ کچھ عرصے سے پاسداران
انقلاب کے جنگی طریقہ کار تیار کرنے کے ذمہ دار رہے ہیں ،اور وہ اسوقت 2000ء میں
قائم ہونیوالے ” یقین ریسرچ سینٹر“ کے ڈائریکٹر ہیں۔
مطمع نظر ” نظریاتی علم کو مقامی بنانا”
ادارے نے اعلان کیا کہ اس کی سرگرمیوں کا رخ ” نظریاتی علم کو مقامی بنانے” کی
طرف ہے۔ اگرچہ عباسی کے پاس ان امور سے متعلق کوئی تعلیم ہے یا نہیں، جن میں وہ
سرگرم ہیں، لیکن وہ سیاست، مذ ہب، معاشیات، کھیل، ثقافت اور تاریخ کے شعبوں میں
لیکچر دیتے ہیں۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
ایران چوہری تنازع شرائط اور دعوے ، ایران چوہری تنازع شرائط اور دعوے ، ایران چوہری تنازع شرائط اور دعوے