ایران میں مزار پرحملے کے الزام میں 26 مشتبہ غیر ملکی گرفتار

تہران (جے ٹی این پی کے) ایران میں مزار پرحملے

ایران کی سراغرسانی کی وزارت نے اہلِ تشیع کے ایک مقدس مزار پر داعش گروپ کے مہلک حملے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں 26 غیرملکی شہریوں کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 26 اکتوبر کو شیراز میں واقع شاہ چراغ کے مقبرے پر مسلح حملے میں 15افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

انٹیلی جنس وزارت کی ویب سائٹ پر شائع شدہ ایک بیان میں کہا گیا کہ وزارت نے شیرازمیں دہشت گردی کی کارروائی میں ملوث تمام ایجنٹوں کی نشان دہی کی ہے اورانھیں گرفتار کرلیا ہے۔

بیان کے مطابق 26 تکفیری دہشت گردوں کا تعلق آذربائیجان، تاجکستان اور افغانستان سے ہے۔

واضح رہے کہ ایران میں تکفیری کی اصطلاح سے مراد بنیادپرست سنی انتہاپسند گروہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران میں مزار پر حملہ، 15 افرادجاں بحق

ایرانی حکومت اور میڈیا ان ہی کے لیے یہ اصطلاح استعمال کرتا ہے۔

وزارت نے مزید کہا کہ ان دہشت گردوں کو فارس، تہران، البرز، کرمان، قم اور رضوی خراسان کے صوبوں کے ساتھ ساتھ ایران کی مشرقی سرحدسے گرفتار کیا گیا ہے۔

ایران کے جنوب میں واقع مقدس ترین شیعہ مقام مانے جانے والے مزار پر فائرنگ کا واقعہ اس دن پیش آیا تھا جب ملک بھر میں ہزاروں افراد تہران میں اخلاقی پولیس کے زیرحراست ہلاک ہونے والی خاتون مہساامینی کو خراج عقیدت پیش کررہے تھے۔

شیرازمیں حملے کے مجرم کی شناخت انٹیلی جنس کی وزارت نے سبحان کومورونی کے طور پرکی ہے،

جب اسے گرفتار کیا جا رہا تھا تو وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا تھا۔

وزارت نے کہا کہ وہتاجک شہریتھااورابوعائشہ کے نام سے جانا جاتا تھا۔

بیان کے مطابق ایران میں حملوں کے مرکزی رابطہ کارایک آذری شہری کو بھی گرفتار کیا گیا ہے،

جو باکو سے تہران کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ذریعے ملک میں داخل ہوا تھا۔

وہ تہران پہنچنے کے بعد بیرون ملک داعش کے ایک نیٹ ورک کے ساتھ رابطے میں تھا۔

31اکتوبر کو وزارت نیاعلان کیا تھا کہ کئی دیگر افراد کو بھی گرفتارکیا گیا ہے۔

ان میں ایک آپریشنل سپورٹ عنصربھی شامل ہے جس کی شناخت پیر کے روز ایک

افغان شہری محمد رمیز راشدی کے نام سے کی گئی ہے۔

گذشتہ ماہ ایرانی صدرابراہیم رئیسی نے اپنے بیانات میں شیراز میں مزارپرحملے کو

مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد ہونے والے مظاہروں اورفسادات سے جوڑا تھا۔

انھوں نے اس حملے کا سخت جواب دینے کا عہد کیا تھا۔

ایران میں مزار پرحملے

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: