ایران میں حکومت مخالف مظاہرے،امام خمینیؒ کا پرانا گھر نذر آتش

تہران (جے ٹی این پی کے) ایران میں حکومت مخالف مظاہرے

ایران میں حکومت کیخلاف جاری احتجاجی مظاہروں کے دوران مشتعل افراد نے سابق ایرانی رہبر اعلی اور انقلاب کے بانی روح اللہ خمینیؒ کے پرانے گھر کو نذر آتش کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق پولیس حراست میں مھسا امینی کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں مظاہروں کی لہر شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔

حکومت کیخلاف احتجاج تیسرے مہینے میں داخل ہو چکا ہے۔

اسی سلسلے میں مشتعل افراد نے خمین شہر میں واقع انقلابِ ایران کے بانی اور سابق رہبر اعلی روح اللہ خمینیؒ کی پرانی رہائش گاہ جسے اب میوزیم میں تبدیل کیا جا چکا ہے کو آگ لگادی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران میں مزار پر حملہ، 15 افرادجاں بحق

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خمینی ؒ

کی پرانی رہائش گاہ کو نذر آتش کرتے وقت مظاہرین حکومت کیخلاف نعرے بازی بھی کررہے ہیں ۔

احتجاج کرنیوالے حکومت اور سپریم لیڈر علی خامنہ ای کیخلاف بھی نعرے لگاتے رہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ایران کے کم از کم 23 مختلف شہروں میں مظاہرین سڑکوں پر احتجاج کرتے رہے،

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق احتجاج کے دوران سکیورٹی فورسز کے 5 ارکان ہلاک ہوئے۔
ایران میں حکومت مخالف مظاہرے

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: