اہلکار بنے دیہاڑی دار۔! تجاوزات وغیرقانونی کار پارکنگ، باڑہ بازار سے گزرنا محال

سروے رپورٹ/ اہلکار بنے دیہاڑی دار

خیبرپختونخوا میں قبائلی علاقوں کے انضمام سے جہاں امن و امان کی صورتحال

میں بہتری آنے، جرائم کا خاتمہ ہوتا دکھائی دیا تو دوسری جانب حکام کی عدم توجہ

اور مبینہ چشم پوشی کے باعث روز بروز مختلف مسائل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے-

جے ٹی این کی جانب سے عوامی شکایات پر باڑہ بازار میں ایک سروے کا اہتمام کیا گیا

جتن نیوز اردو کی ٹیم سے بات چیت کے دوران لوگوں نے مسائل کے انبار لگاتے ہوئے خاص طور پر

تجاوزات، غیر قانونی کار پارکنگ اور ٹریفک مسائل کو میڈیا سے اجاگر کرنے اور حکومت سے فوری

حل کرنے کا مطالبہ کیا، جبکہ درپیش مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بازار میں ہر وقت گاڑیوں میں

گاڑیاں دھنسی رہتی ہیں اور خیبر چوک میں ٹریفک جام روز کا معمول بن چکا ہے۔

لڑائی جھگڑے روز کا معمول، ہمہ وقت بڑے سانحے کا خدشہ

باڑہ بازار میں دکانداروں نے تجاوزات کر کے اپنی دکانوں کے آگے دکانیں سجا رکھی ہیں، چپے چپے پر

ریڑھی بان قابض ہیں، ستم بالائے ستم یہ کہ بازار میں غیر قانونی کار پارکنگ بھی قائم کر رکھی ہے جس

کے باعث بازار میں تل دھرنے کی جگہ بھی نہیں ہوتی، پیدل گزرنا تو جوئے شیر لانے کے مترادف بن چکا

ہے، علاؤہ ازیں مریضوں کو ہسپتال منتقل کرنے میں بھی شدید مشکلات کیساتھ ساتھ ذہنی کوفت کا سامنا کرنا

ہے پڑتا ہے، اور ان مسائل کی وجہ سے لڑائی جھگڑے بھی روز کا معمول بن چکے ہیں، جو خدانخواستہ کسی

وقت بڑے سانحہ کا پیش خیمہ بن سکتے ہیں۔

تمام صورتحال میں انتظامیہ اور پولیس اہلکاروں کا کردار؟۔

سروے کے دوران بعض مقامی افراد اور ریڑھی بانوں نے اپنا نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ڈسٹرکٹ

اور ٹریفک پولیس روز بازار کا رخ کرتے ہیں، مگر حالات کنٹرول کرنے اور مسائل کے خاتمے کیلئے نہیں بلکہ

اپنے حصے کی شرینی بٹورنے اور بھتے کی رقم سے مٹھی گرم کرنے کیلئے، جبکہ روز بروز بھتے کی رقم میں

اضافہ کرنے کی بات بھی کرتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ایسے حالات میں ھم اپنے بچوں کی کفالت کریں یا راشی

اہلکاروں کے پیٹ بھریں۔

عوامی و سماجی حلقوں کا وزیراعلیٰ محمود خان، آئی جی کے پی سے نوٹس لینے کا مطالبہ

ان حالات پر عوامی و سماجی حلقوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان،

انسپکٹر جنرل آف پولیس کے پی کے معظم جاہ انصاری، ڈی پی او، کمشنر و دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ

وہ باڑہ بازار سے تجاوزات و غیر قانونی کار پارکنگ کا خاتمہ کرنے سمیت ٹریفک کی روانی کیلئے موثر اقدامات

اٹھائیں، جبکہ ایماندار اور فرض شناس افسران اور اہلکاروں کو ڈیوٹی پر متعین کریں۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

اہلکار بنے دیہاڑی دار , اہلکار بنے دیہاڑی دار ,

= پڑھیں = خیبر پختونخوا سے مزید اہم خبریں

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: