"اکٹھ برائے خواتین” کے موضوع پر سیمینار، طالبات میں تقریری مقابلہ
"اکٹھ برائے خواتین”
پاک کونسل آف ورلڈ ریلیجنز فیتھ فرینڈذ وومن ونگ نے سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ یونیورسٹی آف پشاور کے اشتراک سے
سولہ روزہ ایکٹیوزم ٹو اینڈ وائلنس اگینسٹ وومن کے سلسلہ میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا سیمینار کا موضوع تھا
کہ "اکٹھ براۓ خواتین” اس موقع پریونیورسٹی طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
سیمینار سے خطاب میں پروفيسر ڈاکٹر صارہ صفدر سابقہ صوباٸی وزیر ، پشاور یونیورسٹی کے پروچانسلر، محتسب رخشندہ ناز،
سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین پروفيسر ڈاکٹر شکیل احمد، پاک کونسل آف ورلڈ ریلیجنز فیتھ فرینڈذ کے چیئرمین قاری روح اللہ مدنی
نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ ہم صرف سولہ روزہ ایکٹیوزم براۓ عورتوں کیخلاف تشدد کے قاٸل
نہیں بلکہ عورتوں کے پر تشدد کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خاندانی ، معاشرتی، کلچرل اور اسلامی
روایات بہت مضبوط ہیں اگر ان پر عمل کیا جاۓ تو ہمارے معاشرے کی عورت سیاسی، معاشرتی اور معاشی طورپر
انتہاٸی مضبوط ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوباٸی سطح پر خوتین کے رول کو بڑھانے کے لیے ہمیں مل کرکام کرنا ہوگا
تاکہ عوامی شعور کی بیداری کے زریعے خواتین کے مقام و مرتبہ کو مزید بڑھایا جا سکے۔
اس موقع پر یونورسٹی کی طالبات کے مابین او اکٹھا ہو کر خواتين کے خلاف تشدد کے خلاف آواز کیسے اٹھاٸیں کے موضوع پر تقریری مقابلہ بھی منعقد کیا گیا جس میں طالبات نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر اول دوٸم سوٸم انے والوں کے مابین انعامات تقسیم کیۓ گۓ
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ
"اکٹھ برائے خواتین”