اپیکس کمیٹی کا نیکٹا، سی ٹی ڈی اور پولیس کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ

پشاور: اپیکس کمیٹی کا نیکٹا، سی ٹی

وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت پانچ گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے اپیکس کمیٹی کے اہم ترین اجلاس میں نیکٹا، سی ٹی ڈی اور پولیس کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد، موجودہ حالات کے مطابق اس میں مزید بہتری لانے سے متعلق تجاویز کا جائزہ لیا۔ تربیت، اسلحہ، ٹیکنالوجی و دیگر ضروری ساز و سامان کی فراہمی کی تجاویز کی اصولی منظوری دی۔ پشاور پولیس لائنز خود کش دھماکے کے شہدا کے لواحقین کو 20،20 لاکھ جبکہ زخمیوں کو 5،5 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا گیا۔

سانحہ پولیس لائنز کس کیلئے کیا پیغام

جمعہ کے روز گورنرہاوس خیبرپختو نخوا پشاورمیں منعقد ہوئے اجلاس میں آرمی چیف، وفاقی وزرا، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے علاوہ وزیر اعظم آزاد کشمیر، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بھی شریک ہوئے۔

اجلاس نے دہشتگردی کے واقعات خاص طورپر 30 جنوری

2023 کو پشاورپولیس لائنز کی مسجد میں ہونیوالے خود کش

حملے اور اس کے بعد کی صورتحال کا تفصیل سے جائزہ لیا۔

حساس اداروں کے نمائندوں نے سکیورٹی کی مجموعی صورتحال،

دہشت گردوں کیخلاف کارروائیوں پر اجلاس کو بریفنگ دی جبکہ

خیبرپختونخوا پولیس کے انسپکٹر جنرل معظم جاہ انصاری نے

پولیس لائنز کی مسجد میں خود کش حملے کی اب تک کی تحقیقات

اور ہونیوالی پیشرفت سے اجلاس کو آگاہ کیا اوربتایا کہ حملہ آور

کی آمد کے طریقہ کار اور جس راستے سے وہ آیا اس کی ویڈیوز

کے ذریعے نشاندہی کرلی گئی ہے۔

بڑھتے ہوئے جرائم ، پولیس کی ناکامی یا مجبوری ۔ ۔ ۔؟

اجلاس میں پشاور پولیس لائنز کے شہدا کے درجات کی بلندی،

اہلخانہ کیلئے صبر جمیل، زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی

گئی۔ اجلاس نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہاربھی کیا اور

انہیں یقین دلایا کہ ان کے پیاروں کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا،

حکومت اور قوم شہدا کے لواحقین کیساتھ ہے۔

اجلاس نے قوم کو یقین دلایا ان کا خون بہانے والے دہشتگردوں

کو عبرت کا نشان، ہر قیمت پر قوم کے جان ومال کا تحفظ یقینی

بنائیں گے۔

اپیکس کمیٹی نے دہشتگردی کیخلاف بے مثال شجاعت اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر افواج پاکستان، رینجرز، ایف سی، سی ٹی ڈی، پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو سلام، جام شہادت نوش کرنیوالے افسران و جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

دہشتگردی کیخلاف امریکہ بنا پاکستان کا ہمدرد ۔ ۔ ۔؟

اجلاس نے تمام طبقات خصوصاََ میڈیا سے اپیل کی کہ دہشت

گردی کے واقعات سے متعلق پہلے کی طرح قومی ذمہ داری

کا رویہ اپنایا جائے، سوشل میڈیا صارفین بھی یہی طرز عمل

اپنائیں، غیر ذمہ دارانہ طرز عمل قومی سلامتی کے تقاضوں،

قومی یکجہتی اور اتحاد کیلئے نقصان دہ ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خیبرپختونخوا میں فوری طور پر

سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹر تعمیر اور صوبہ پنجاب کی طرز پر صوبہ

خیبر پختونخوا میں جدید فارنزک لیبارٹری قائم کی جائے گی،

خیبرپختونخوا میں اسلام آباد اور لاہور کی طرح سیف سٹی منصوبہ

شروع کیا جائیگا جبکہ پولیس، سی ٹی ڈی کی تربیت، استعداد کار

میں اضافہ کیا جائے گا، جدید آلات فراہم کیے جائیں گے۔ اجلاس

میں بارڈر مینجمنٹ کنٹرول و امیگریشن کے نظام کا بھی جائزہ لیا گیا۔

انسداد دہشتگردی کیلئے وفاق و صوبوں میں ایک سوچ و حکمت عملی اپنانے پر اتفاق

اجلاس نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے وفاق و صوبوں

میں درمیان ایک سوچ اور حکمت عملی اپنانے پر اصولی

اتفاق کیا اور اس ضمن میں موثر حکمت عملی کی تیاری کی

ہدایت کی۔ ملک کے اندر دہشتگردوں کی معاونت کرنیوالے

تمام ذرائع ختم کرنے پر بھی اتفاق کیا اور اس ضمن میں

اسکریننگ کی موثر کارروائی کی ہدایت کی۔ اجلاس نے یہ

بھی طے کیا کہ دہشتگردی کی ہر قسم اور ہر شکل کیلئے

زیروٹالرنس کا رویہ قومی نصب العین ہوگا۔ قومی اتفاق رائے سے ان فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

دہشت گردی کی ایک وجہ فرقہ واریت

اجلاس نے علما کرام، مشائخ عظام اور دینی و مذہبی قائدین

سے اپیل کی کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ممبر و

محراب کا فورم استعمال کریں۔ پیغام پاکستان اور دین میں

رہنمائی کرنیوالے دیگر معتبر اداروں کے واضح اعلانات

سے عوام کو آگاہ کریں کہ ایسے حملے قطعاً حرام اور

خلاف قرآن وسنت ہیں۔ بیگناہوں کا خون بہانے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

اپیکس کمیٹی کا نیکٹا، سی ٹی , اپیکس کمیٹی کا نیکٹا، سی ٹی , اپیکس کمیٹی کا نیکٹا، سی ٹی , اپیکس کمیٹی کا نیکٹا، سی ٹی

= پڑھیں = پاکستان بھر سے مزید اہم اور تازہ ترین خبریں

= پڑھیں = خیبر پختونخوا سے مزید اہم خبریں

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: