آپکا آئندہ ہفتہ جتن کنڈلی کی نظر میں اور رد مشکلات کا خصوصی وظیفہ

آپکا آئندہ ہفتہ جتن کنڈلی

=—= خصوصی وظفیہ =—= —–

دشواریوں، مصائب اور مشکلات سے بچنے، بدنظری، بندشوں اور رکاوٹوں کے خاتمے کیساتھ ساتھ مخالفین کے شر سے محفوظ رہنے کیلئے اول و آخر 9 ، 9 مرتبہ دورد پاک اور سات بار سورۃ الکوثر کا ورد کریں، مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کریں، صدقہ دیں، انشاء اللہ العزیز سب خیر ہو گی۔

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کو ان دنوں اپنوں کی جانب سے مخالفت کا سامنا ہے۔ روزانہ ایک نئی بات سامنے آ جاتی ہے اور جس حق

کے لئے کوشاں ہیں وہ اس کو دبا کر بیٹھے ہوئے ہیں۔ ابھی مزید انتظار کرنا ہوگا۔ مگر اندیشہ ہے کہ آہستہ آہستہ

کشیدگی بڑھ سکتی ہے، اس لئے غصہ نہیں کرنا اور صبر سے کام لینا، نوکری کی تلاش کرنے والوں کے لئے

خوشی کی خبر ہے اور زندگی میں ایک اہم تبدیلی کے حوالے سے بھی اب خود کو تیار کر لیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

وراثت کے امور میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ قابض لوگ آپ کا حق دینے کے لئے تیار نہیں ہیں ، حالات ہاتھوں سے

نکلتے جا رہے ہیں جو لوگ اس وقت حکمت عملی سے کام نہیں لیں گے۔ وہ اپنا بڑا نقصان کروا لیں گے ، اس لئے

محتاط انداز سے چلیں۔ رشتے وغیرہ کے حوالے سے بندش ختم ہو رہی ہے، جلد خوشخبری سن لیں گے، جن لوگوں

نے نیا کام شروع کرنا ہے۔ وہ اللہ کا نام لے کر قدم اٹھا سکتے ہیں، بہتر رہے گا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

نیت تو صاف لگتی ہے، مگر آگے سے کوئی خاص جواب نہیں مل رہا۔ ان حالات میں کوئی کامیابی بھی نہیں مل رہی

اور محنت بھی رائیگاں جا رہی ہے۔ یا کریم یا سلام اور یا حی یا قیوم 500بار روزانہ پڑھنا شروع کریں تاکہ راستے

کی رکاوٹیں دور ہو سکیں۔ جن لوگوں نے اپنے کام کے بارے میں کسی کو پہلے آگاہ کر دیا ہے ان کے لئے مشکل ہے،

حسد کا شکار ہو سکتے ہیں۔ خاموشی سے چلیں تاکہ بحکم اللہ جلد اپنی منزل کو پا سکیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ کے لئے آنے والے دن اچھے ہیں۔ کافی دنوں سے بے کار رہنے والوں کے لئے خوشی کی خبر ہے اور جو لوگ

مالی حوالے سے انتظار میں ہیں، وہ آج سے روزانہ کچھ نہ کچھ حاصل کرتے رہیں گے، مگر اولاد کے رشتے وغیرہ

کے حوالے سے اپنوں کے ساتھ ناراضگی کا اندیشہ رہے گا اور کچھ برداشت کی قوت کم ہونے سے آپ کو بھی غصہ

آئے گا۔ اب کیسے چلنا ہے، اس کا فیصلہ آپ نے کرناہے۔ خاموش رہیں گے تو جلد اپنے مقاصد کو حاصل کرلیں گے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ کے لئے ان دنوں مالی حوالے سے اچھی خبر ہے ،جبکہ نوکری پیشہ افراد بھی اہم فیصلے کرنے کی پوزیشن میں

ہوں گے جو لوگ سرکاری نوکری کر رہے ہیں، وہ شائد کسی بڑی تبدیلی سے گزریں۔ کچھ وقت سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ

لینے کا سوچ سکتے ہیں۔ جن افراد نے کافی عرصہ بیماری میں گزارا ہے ، وہ اب انشاء اللہ تیزی سے شفاءیاب ہوں گے۔

من پسند جگہ رشتے وغیرہ کی بات ہونے کا بھی امکان دکھائی دیتا ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

گھر میں تبدیلی، وراثت کی تقسیم اور اپنوں سے ناراضگی والا معاملہ چل رہا ہے۔ بڑے تحمل سے ان معاملات کو حل کرنا

ہے۔ اس میں ذرا سی بھی لاپروائی بنی بنائی بات کو خراب کر سکتی ہے۔ جو لوگ کافی دنوں سے کسی جانب سے رقم کا

انتظار کر رہے تھے، وہ رقم حاصل کر لیں گے، مگر اب زندگی میں بہت کچھ بدلنا شروع ہو گیا ہے۔ آپ کو اب سنجیدہ ہو

کر اس کے بارے میں سوچنا ہوگا۔ شائد قدرت نئی زندگی بنانے کا موقع دے رہی ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

صحت کا صدقہ دیں اور ہر بات کی ٹینشن خود پر سوار مت کر لیا کریں، اس طرح تو آپ کی صحت خراب ہی رہے گی

اور کوئی کام بھی تکمیل تک نہیں پہنچ سکے گا۔ ہمت کریں اور حالات کا مقابلہ کریں جو بس میں نہیں ہے وہ سب میرے

اللہ کے سپرد کر دیں، وہ سب ٹھیک کر دیں گے، مگر ضرورت سے زیادہ پریشانی سر پر سوار کرنا بھی ٹھیک نہیں ہے۔

اس وقت آپ کی توجہ روزگار کے امور پر ہونی ضروری ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ کو ایک مرتبہ استخارہ کر کے دیکھ لینا چاہیے، لگتا ہے جیسے کسی بندش کا شکار ہیں اور اس جکڑن نے آپ کے بے

شمار کام خراب کر رکھے ہیں۔ آپ کو اس مشکل سے ہر صورت نکالنا ہے۔ جو پوزیشن ان دنوں ستاروں کی بنی ہوئی ہے وہ

بڑی شاندار ہے اور ایک اچھا موقع آپ کے ہاتھوں سے نکل جائے گا۔ ہو سکے تو تین یوم لگاتار دو بھوکوں کو کھانا کھلا دیں

اور راشن کا صدقہ بھی دیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

جن افراد نے روزگار میں پچھلے کافی دنوں سے صرف مشکلات ہی دیکھی ہیں، وہ اب ان شاءاللہ خوشخبری سن سکیں گے

اور غیر متوقع انداز سے پیسہ آپ کے ہاتھوں میں آ سکے گا، اس سے آپ کی ضرورتیں پوری ہو سکیں گی۔ ان دنوں ایک نیا

شخص زندگی میں شامل ہو رہا ہے، جو آپ کے لئے آسانیاں فراہم کرے گا اور کسی بڑے کام میں بحکم اللہ مدد بھی کرے گا،

البتہ ابھی بیرون ملک سفر کے حوالے سے انتظار کرنا بے حد ضروری ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

بدلتے ہوئے حالات میں آپ کے لئے کافی کچھ ہے۔ آپ نے خاصا عرصہ مشکل میں دیکھا ہے اور سخت وقت گزارنے کے

بعد اب صورت حال بڑے شاندار انداز سے آپ کے حق میں تبدیل ہو رہی ہے۔ جن لوگوں سے امید نہیں تھی وہ بھی آپ کا

ساتھ دینے کو تیار ہوں گے اور ایک پرانا خواب اب پورا ہونے کے قریب ہے۔ اس وقت بس خاموشی سے چلنا ہے اور کسی

کو بھی اپنے معاملات کی خبر بالکل مت ہونے دیں، ورنہ مشکل ہو جائے گی۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

بندش لگتی ہے، مگر یہ کسی جانب سے نہیں، بلکہ آپ کی کسی ذاتی غلطی کی وجہ سے ہے۔ ستاروں کی چال بتا رہی ہے کہ

یہ ابھی کافی دن چلے گی، آپ صرف تین چھٹانک کالے ماش میں تھوڑی سی شکر ملا کر اپنے اوپر وار کر قبرستان میں موجود

کیڑوں مکوڑوں کو ڈال دیں، کسی قبر پر مت ڈالیں اور اپنی زبان کو قابو میں رکھیں۔ یہ آپ کے لئے مشکلات لا سکتی ہے۔ ویسے

بھی مخالف نظریں جمائے بیٹھے ہیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

اس ہفتے صورتحال کافی بہتر اور آپ کے حق میں ہے۔ آپ اللہ کا نام لے کر جس کام میں بھی ہاتھ ڈالیں گے اس میں کامیابی

ملے گی۔ جو لوگ بیمار ہیں، وہ انشاءاللہ شفایاب ہوں گے، جن کو کسی طرف سے کسی خوشی کا انتظار ہے، وہ انشاءاللہ جلد

ملنے والی ہے۔ بیماری والا خانہ بند ہو رہا ہے، جبکہ روزگار میں شاندار بہتری ملنے کا امکان ہے۔ رکاوٹوں کا خاتمہ، اولاد

کے مستقبل کے حوالے سے بھی اچھی خبریں آ رہی ہیں۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

آپکا آئندہ ہفتہ جتن کنڈلی ، آپکا آئندہ ہفتہ جتن کنڈلی ، آپکا آئندہ ہفتہ جتن کنڈلی ، آپکا آئندہ ہفتہ جتن کنڈلی

=—–= ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: