وزیراعظم عمران خان کیخلاف متحدہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کامیاب
اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کامیاب
وزیراعظم عمران خان کیخلاف متحدہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کامیاب ،
سپیکر اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سُوری اپنے اپنے عہدوں سے مستعفی ہو گئے ،
جبکہ ایوان کی چیئر سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے سپرد کر دی گئی ،
جنہوں نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائی جو کامیاب قرار پائی،
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کیخلاف عدالتی فیصلے کے مطابق 9اپریل کو قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا معاملہ لٹک گیا،
حکومت پہلے خط گیٹ کے معاملے پر بحث اور اپوزیشن تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے پر بضد رہیں ،
صبح 10بجے شروع ہونے والا قومی اسمبلی کا غیر معمولی اجلاس رات گئے تک جاری رہا،
اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے رات دس بجے پہلے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اﷲ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو کھولنے اور عملہ طلب کرنے کا حکم دیا
تو تھوڑی ہی دیر بعد چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ کو رات بارہ بجے کھولنے کا حکم دیتے ہوئے عملے کو فوری طور پر پہنچنے کی ہدایات جاری کر دیں
جبکہ تھوڑی دیر بعد ہی چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال خود بھی پہنچ گئے،
اس دوران وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم سوری سمیت سول و عسکری قیادت کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا ،
جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جاتا رہا ،
رات ساڑھے گیارہ بجے غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی جانب سے وزیراعظم آرمی چیف جنرل قمر
جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی ملاقات کا دعویٰ بھی سامنے آیا
تاہم وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں اس کی تردید کر دی،
دریں اثناء تحریک عدم اعتماد پر قومی اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے پارلیمنٹ ہاؤس اور
سپریم کورٹ کے باہر سکیورٹی سخت کردی گئی۔
ریڈ زون میں اسلام آباد پولیس کے کمانڈوز تعینات کیے گئے ،
سپریم کورٹ کے باہر سکیورٹی سخت کر دی گئی ،
اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کامیاب