اسلام آبادپاکستانتازہ ترین

تصادم کا خدشہ ، حکومت کے بعد اپوزیشن کا بھی ڈی چوک میں جلسے کا اعلان

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) اپوزیشن کا بھی جلسے کا اعلان

حکومت کی جانب سے ڈی چوک میں پاور شو کے اعلان کے بعد متحدہ اپوزیشن نے بھی جلسے کا اعلان کر دیا ہے ،

حالات کشیدہ اور تصادم ہونے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک عدم اعتماد سے پہلے ڈی چوک میں تحریک انصاف نے ایک بڑے جلسے کا اعلان کیا تھا.

بعد ازاں مسلم لیگ ن اور جے یو آئی نے بھی جلسے کا اعلان کردیا ہے.

جس کے بعد کارکنوں میں تصادم کا خطرہ ہے۔

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی اور پنجاب کے صدر رانا ثناء اﷲ کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) بھی ڈی چوک میں ہی جلسہ کرے گی۔

پارٹی عہدیدار اور تمام کارکنان اسلام آباد میں ڈی چوک پہنچنے کے لئے تیار رہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیسے ہی پارٹی کال دے، ڈی چوک کی طرف چل پڑیں,

ڈی چوک میں بھرپور عوامی قوت دکھائیں گے۔

دوسری طرف مولانا فضل الرحمن نے بھی ڈی چوک میں جلسے کا اعلان کرچکے ہیں

اور انہوں نے بھی اپنے کارکنوں کو تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے۔

 

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے