اپوزیشن سپریم کورٹ پراثراندازہونے کی کوشش کررہی ہے، فواد چوہدری
اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) اپوزیشن سپریم کورٹ پراثرانداز
فواد چوہدری نے کہا ہے اپوزیشن والے سپریم کورٹ پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں،
عمران خان نے احتجاج کی کال دی تو آپ کا گھروں میں رہنا مشکل ہو جائےگا،
(ن) لیگ اور پی پی کس منہ سے آئین کا نام لے رہی ہیں ،
ان کو شرم آ نی چاہیے، کیا لوگوں کو خریدنا اور ہارس ٹریڈنگ آئین کا حصہ ہے،
سپیکر کی رولنگ کو آئین سے بغاوت کہنے والے یہ ہوتے کون ہیں،
آرٹیکل 6 سے پہلے آرٹیکل 5 ہے جس میں وفاداری کی بات ہے،
ان جماعتوں نے آئین کی دھجیا ں اڑائیں،شہبازشریف نگران وزیراعظم کے نام پر یا مشاورت کا حصہ نہیں بننا چاہتے تو نہ بنیں،
7 دنوں میں اگر نگران وزیراعظم کا نام نہیں دیا جاتا تو پھر3 ناموں میں سب سے اوپر جس کا نام ہوگا وہ وزیراعظم بن جائےگا۔
شہبازگل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا گزشتہ روز اپوزیشن رہنماوں کا کافی لمبا بیان سنا،
ان کی پریس کانفرنس میں 10بندے ہوتے ہیں ، اور تمام میڈیا چینلز پر ان کے بندوں کی ایک ہی بات ہوتی ہے.
یہ چوں چوں کا مربع ہے ، مجھے ان کے بیان پر بہت سے اختلافا ت ہیں،
اپوزیشن نے اس میں سپریم کورٹ کو شامل کرنے کی کوشش کی ہے اور کہہ رہے ہیں بنچ ان کی مرضی کا نہیں وغیرہ وغیرہ ۔
کل سے دیکھ رہا ہوں ان سب کے اکاوٹنس میں سپر یم کورٹ کے بنچ پر تحریکی حملے ہورہے ہیں ،
ایسے ملک نہیں چلتا ،سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کیا جائے ۔
پاکستانی عوام الیکشن کیلئے تیار ہیں ،کوئی بھی ایسی جماعت الیکشن سے فرار اختیار نہیں کرتی جیسے اپوزیشن کررہی ہے،
دنیامیں جہاں کہیں بھی بحران آتا ہے اس کا حل عوام نکالتے ہیں ،
اپوزیشن الیکشن اور عوام سے کیوں بھاگ رہی ہے ، سپریم کورٹ پر اثرا نداز ہونے کی کوشش کی گئی تو ہم اس کا جواب دینگے،
آ پکی غداری کی بات بتا دونگا، ہم نے خط کی مکمل تفصیل سے عوام کو آگاہ نہیں کیا ۔
آپ کے کہنے پر ہم نے پارلیمنٹ کی سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس ان کیمرہ اجلاس کیا ،
آپ نہیں آئے، اس کے بعد بیک ڈور بریفنگ پر آنے کا کہاگیا اس پر بھی نہ آئے.
اب بھی وقت ہے ان معاملات میں پبلک گفتگو نہ کریں یہ آپ کے حق میں بہتر ہے ،
ہم پاکستان میں غداریوں کی سند نہ بانٹنے آئے اور نہ بانٹنا چاہتے ہیں،
الیکشن سے راہ فرار ممکن نہیں ،
اپوزیشن سپریم کورٹ پراثرانداز
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں