اسلام آبادپاکستانتازہ ترین

کل کوئی آرڈیننس جاری کردےاپوزیشن انتخابات نہیں لڑسکتی توکیا ہوگا،چیف الیکشن کمشنر

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) اپوزیشن انتخابات نہیں لڑسکتی

چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کل کوئی آرڈیننس جاری کر دے کہ اپوزیشن
الیکشن نہیں لڑسکتی توکیا ہوگا، الیکشن کمیشن میں کے پی بلدیاتی انتخابات
میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت ہوئی۔چیف الیکشن
کمشنرکی سربراہی میں3رکنی بینچ نے سا بق وزیراعظم عمران خان،
اسد عمر،شاہ محمود،وزیراعلی اورگورنرکے پی کے کی ضابطہ اخلاق
کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے ضابطہ اخلاق تشکیل دیا جائے

چیف الیکشن کمشنرنے کہاقانون میں ہے سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے
ضابطہ اخلاق تشکیل دیا جائے،ایک سیاسی جما عت ضابطہ اخلاق کو نہیں
مانتی، کل کو کوئی آرڈیننس جاری کردے کہ اپوزیشن الیکشن میں حصہ
نہیں لے سکتی پھر کیا ہو گا۔سپیکر کے پی کے اسمبلی مشتاق غنی کے
وکیل نے کہا صدارتی آرڈ یننس کے مطابق سپیکر نے ضابطہ اخلاق کی
خلاف ورزی نہیں کی، صدارتی ریفرنس سے الیکشنز ا یکٹ میں ترمیم کی
گئی جس کے تحت وزرا ، پارلیمنٹیرین نے انتخابی مہم چلائی جبکہ
ر یفرنس کو کسی نے چیلنج نہیں کیا۔

مشتاق غنی کیخلاف کیس کا فیصلہ محفوظ

پی ٹی آئی چیئرمین اور سیکر ٹر ی جنرل نے الیکشن کمیشن سے مزید مہلت
مانگ لی۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان اور اسد عمر کےخلاف کیس کی
سماعت 26ا پر یل تک ملتوی کردی جبکہ سپیکر کے پی کے مشتاق غنی
کیخلاف کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

اپوزیشن انتخابات نہیں لڑسکتی

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے