اٹلی میں نباتاتی عجوبہ انجیر کا الٹا درخت سیاحوں کی توجہ کا مرکز
روم: جے ٹی این پی کے نیوز: اٹلی میں نباتاتی عجوبہ انجیر
اٹلی کے شہر بیکولی کے قریب ایک قدیم محراب کے اندر انجیر کا الٹا درخت دنیا بھر میں مشہور ہے جو اب بھی پھل دے رہا ہے۔ بایائے نامی آثارِ قدیمہ میں ایک قدیم محراب بنی ہے جو رومیوں کے عہد میں تعمیر کی گئی تھی۔ اس غار نما محراب کی چھت کے عین درمیان میں انجیر کا یہ درخت لگا ہوا ہے اور اب بھی افزائش سے گزررہا ہے۔ محققین ہوں یا عام افراد کوئی بھی یہ بتانے سے قاصر ہے کہ یہ درخت آخر کس نے اگایا یا کس طرح نمو سے گزر رہا ہے؟ ۔
فلپائن میں غریبوں کیلئے پیاز بنا کرنسی
تاہم اتنا ضرور معلوم ہوا ہے کہ یہ شجر مضبوط ہو رہا ہے اور کبھی کبھار اس پر انجیر بھی آگ آتی ہے۔
بعض ماہرین کا خیال ہے اینٹ گارہ بنانے کے دوران انجیر کا بیج بھی پلستر میں مل کر محراب کا حصہ بن گیا۔
اور مناسب ماحول کی وجہ سے آگ آیا تھا۔
واضح رہے کہ یہ انجیر کی قدیم ترین قسم بھی ہے جو دنیا میں کئی مقامات پر ملتا ہے۔
9400 قبل مسیح میں اردن کی وادی میں بھی اسی قسم
کی انجیر اگتی تھی، جس کے رکاز ( فاسل ) بھی ملے ہیں۔
انجیر کے یہ درخت خشک اور دھوپ والے مقامات پر افزائش
پاتے ہیں اور پانی کی معمولی مقدار ہی ان کے لیے کافی ہوتی ہے۔
تاہم الٹے درخت کو دیکھنے کے لیے لوگ دور دور سے آتے ہیں جو بلاشبہ ایک نباتاتی عجوبہ ہے۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
اٹلی میں نباتاتی عجوبہ انجیر
===> مزید دلچسپ اور عجیب وغریب خبریں (== پڑھیں ==)