اوپن یونیورسٹی نے مختلف تعلیمی پروگراموں کے نتائج کا اعلان کردیا

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) اوپن یونیورسٹی نتائج کا اعلان

یونیورسٹی نے سمسٹربہار2021ء میں پیش کئے گئے بی اے، بی ایس، بی ایڈ اور ایسوسی ایٹ ڈگری پروگراموں کے نتائج کا اعلان کردیا۔

کنٹرولر امتحانات، ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان کے مطابق طلباء و طالبات کو پرویڑنل اسناد جلدبذریعہ ڈاک ارسال کردی جائیں گی۔

طلباء و طالبات اپنے نتائج سی ایم ایس لنکenrollment.aiou.edu.pk پرچیک کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت، حجاب نہ اتارنے پرکالج طالبات کے کلاس میں بیٹھنے پر پابندی

نتائج دیکھنے کے لئے سسٹم میں لاگ اِن ہونے کے لئے یوزر نام اور پاسورڈ درکار ہوگا۔

سی ایم ایس کے تحت امتحان اور گریڈ ٹائل پر کلک کرنے کے بعد "ویو گریڈ”اور پھر "مائی گریڈ”کا آپشن دبانے سے نتیجہ دیکھا جاسکتا ہے۔

علاوہ ازیں یونیورسٹی کے سمسٹر بہار2022ء کے پہلے مرحلے کے داخلے جاری ہیں،

جن میں میٹرک(جنرل)، میٹرک درس نظامی(ثانویہ عامہ)، ایف اے(جنرل)، آئی کام، ایف اے درس نظامی(ثانویہ خاصہ)کے داخلوں کی آخری تاریخ 22۔فروری

بی ایس، ایم ایس سی، ایم ایس سی(آنرز)،ایم ایس/ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلوں کی آخری تاریخ 14۔فروری مقرر کی گئی ہے۔

داخلوں کے بارے میں مزید تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkسے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس بھی یونیورسٹی کی ویب سائٹ پردستیاب ہیں۔

اوپن یونیورسٹی نتائج کا اعلان

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: