اوورسیز پاکستانی قانونی طریقے سے رقوم وطن بھجوائیں، ڈھیروں مراعات پائیں
اسلام آباد: اوورسیز پاکستانی قانونی طریقے سے رقوم وطن بھجوائیں، ڈھیروں مراعات پائیں
وفاقی حکومت نے ترسیلات زر کو قانونی ذرائع سے فروغ دینے کے لئے 5 مختلف اقسام کی سکیموں کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان رات گئے نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کیا۔
100 ڈالر سے اوپر ترسیلات زر پر کوئی چارجز یا فیس نہیں لی جائیگی
تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیر خزانہ نے اس ضمن میں کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں
کی جانب سے قانونی ذرائع سے ترسیلات زر بھیجنے کیلئے ان سکیموں کا اعلان کیا گیا ہے،
حکومت نے 80 ارب روپے کی منظوری دی تاکہ قانونی ذرائع سے ترسیلات زر بھیجنے
والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ ایک سکیم کے تحت 100 ڈالر سے اوپر ترسیلات زر پر
کوئی چارجز یا فیس وصول نہیں کی جائے گی جبکہ دوسری سکیم کے مطابق ترسیلات زر
بھیجنے والوں کو پوائنٹس دئیے جائیں گے جن کے تحت وہ کئی سرکاری اداروں سے خدمات
اور اشیا رعایتی نرخوں پر حاصل کر سکیں گے جبکہ تیسری سکیم کے مطابق حکومت ایکسچینج کمپنیوں کے لئے بھی مراعات فراہم کریگی۔
چھوتھی سکیم میں مراعات دی جائینگی، پانچویں سکیم کے تحت بذریعہ قرعہ اندازی انعامات
وزیر خزانہ نے کہا چوتھی سکیم کے تحت مالی اداروں کی جانب سے قانونی ذرائع سے
ترسیلات زر بھیجنے کے حوالے سے مارکیٹنگ کے بدلے مراعات دی جائیں گی اور پانچویں
سکیم قرعہ اندازی پر مشتمل ہے جس کے تحت قانونی ذرائع کے ذریعے زیادہ ترسیلات زر بھیجنے والوں کو بذریعہ قرعہ اندازی نقد انعامات دئیے جائیں گے۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
اوورسیز پاکستانی قانونی طریقے سے رقوم ،
===> معیشت و کاروبار کی مزید اہم خبریں (== پڑھیں ==)
= پڑھیں = پاکستان بھر سے مزید اہم اور تازہ ترین خبریں