تازہ ترینشوبز،فیشنصحت

اونچی آواز میں موسیقی سننے کیلئے نئے عالمی معیار کا اعلان

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

لاس اینجلس (جے ٹی این پی کے نیوز) اونچی آواز میں موسیقی سننے

عالمی ادارہ صحت نے اونچی آواز میں موسیقی سننے کے لئے نئے عالمی معیار
کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ
نوجوانوں کے لیے نائٹ کلبز اور کنسرٹس وغیرہ میں بہت زیادہ اونچی آواز میں
موسیقی سننا نقصان دہ ہے۔

= پڑھیں = قمر سلیم کا ترک گلوکارہ کیساتھ گیت کا اعلان

عالمی ادارہ صحت نے اپنے بیان میں کہا کہ متوسط اور اچھی آمدن والے ممالک کے
40 فیصد نو عمر، اور 12 سے 35 سال کی عمر کے افراد نائٹ کلبز، ڈسکوز اور بارز
جیسے مقامات پر اونچی آواز میں موسیقی سنتے ہیں، جس سے ان کی سماعت متاثر ہو
سکتی ہے۔ بیان میں موسیقی سننے کے لئے آواز کے نئے مناسب عالمی معیار کا بھی
اعلان کیا ہے۔

= ضرور پڑھیں = نوجوانوں میں نشے کی عادت بڑھنا تشویشناک

عالمی ادارہ صحت نے موسیقی سننے کے لئے نئے عالمی معیار کی براہ راست نگرانی
کرنے کی بھی سفارش کی ہے۔ ادارے کی یہ نئی سفارشات 2019ء میں جاری کردہ رہنما
اصولوں کے علاوہ ہیں، جس میں بتایا گیا تھا کہ موبائل فونز اور آڈیو پلیئرز جیسے آلات
پر دیر تک موسیقی سننے کے باوجود بھی افراد اپنی سماعت کو متاثر ہونے سے کس
طرح بچا سکتے ہیں۔

۔۔۔ نوٹ ۔۔۔ قارئین ہماری کاوش پسند آئے تو ’’ فالو ‘‘ کریں ، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ،
جتن انتظامیہ

اونچی آواز میں موسیقی سننے

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے