اومی کرون کے تیزی سے پھیلنے پراین سی او سی کا اظہار تشویش

اومی کرون کے تیزی

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) این سی او سی نے ملک میں اومی کرون کے تیزی سے پھیلاؤ

پر تشویش کا اظہار کر دیا۔ کراچی میں 3 روز کے دوران مریضوں کی شرح دو سے بڑھ کر 6 فیصد

تک پہنچ گئی۔وفاقی وزیر وزیر منصوبہ بندی کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا، جس میں

کورونا وبا کی صورتحال اور ویکسین لگانے کے عمل پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے شرکا نے ویکسین

لازمی لگوانے کے حوالے سے سخت اقدامات کرنے پر اتفاق کیا۔ این سی او سی نے کہا کہ عوام وبا

سے بچنے کے لیے ویکسین لگوائیں ،ماسک پہنیں اور فاصلہ رکھیں، ویکسین یافتہ افراد کا اومی

کرون کا شکار ہونے کے امکانات بہت کم ہیں، ویکسین لگانے کے تمام اہداف کامیابی سے حاصل

کیے جائیں، صوبے بھی وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ویکسین لگانے کے اہداف کو حاصل کریں۔

دوسری جانب کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ہنگامی اقدامات کرتے

ہوئے ملک بھر میں 30 سال سے زائد عمر افراد کیلئے ویکسین بوسٹر کا آغاز ہوگیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ

آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق بوسٹر ڈوز ان لوگوں کو لگائی جائے گی جنھوں نے

ویکسین کی آخری خوراک 6 ماہ پہلے لگوائی ہوگی۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ اومی کرون کے

بڑھتے ہوئے خطرے کے باعث براہ مہربانی ضابطہ کار (ایس او پیز ) پر عمل کریں، ماسک پہنیں

اور اگر اہل ہو تو ویکسینیشن / بوسٹر کی مکمل خوراک کو یقینی بنائیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل

گزشتہ ماہ یکم دسمبر سے 50 سال اور زائد عمر کے افراد کو انسداد کورونا ویکسین کا بوسٹر لگانے

کا آغاز کیا گیا تھا۔ادھر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا

وائرس سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 943 ہوگئی۔ پاکستان میں

کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 97 ہزار 235 ہوگئی۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

708 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 45 ہزار 643 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب

تک 12 لاکھ 57 ہزار 168 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 632 مریضوں کی حالت تشویشناک

ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 2 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے

والوں کی تعداد 28 ہزار 943 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 74، سندھ میں 7 ہزار 673، خیبرپختونخوا

میں 5 ہزار 933، اسلام آباد میں 967، بلوچستان میں 364، گلگت بلتستان میں 186 اور ا?زاد کشمیر

میں 746 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اومی کرون کے تیزی

رکی پونٹنگ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پر برس پڑے

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: