کراچی میں اومیکرون کے مزید 6 مشتبہ مریض سامنے آگئے
اومیکرون 6 مشتبہ مریض
اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) ملک میں کورونا وائرس کے وار کم ہونے لگے، 24 گھنٹے کے
دوران مزید 02 افراد جان سے گئے جبکہ 359 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،خطرناک مہلک وائرس نے
اب تک 28,894 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,292,406 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کوروناوائرس سیمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار
جاری کردیئے۔پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 359 نئے کیسز رپورٹ
ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 92 ہزار 406 ہوگئی۔۔نیشنل
کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سیمتاثرہ 09 ہزار 408
مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 666 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر
میں مثبت کیسز کی شرح 0.77 فیصد رہی۔کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے510افراد
صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 12 لاکھ 54 ہزار 104مریض کورونا وائرس کو
شکست دے چکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 46 ہزار 564 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے
359 افراد میں کوروناکی تشخیص ہوئی۔ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 23 لاکھ 000 ہزار
798 افراد کے کوروناٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔نئے ویرینٹ اومیکرون کے کراچی میں مزید 6 مشتبہ
کیسز رپورٹ ، تمام افراد کے جینوم سیکویسنگ کے لئے نمونے نجی اسپتال پہنچا دیئے گئے ہیں۔
محکمہ صحت نے کہا ہے کہ تمام افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی ہے، 4 افراد جنوبی افریقا اور 2
برطانیہ سے کراچی پہنچے ہیں۔یکم سے 22 دسمبر تک ایک کروڑ 41 لاکھ افراد کو کورونا ویکسین
لگائی جا چکی ہے، پنجاب کا ہدف 8 کروڑ سے زائد افراد کو مکمل ویکسی نیشن کرنا ہے اور عوام
کی سہولت کے لیے ریڈ ریچ ایوری ڈور مہم جاری ہے اور یہ مہم 31 سمبر تک جاری رہے گی۔
صالحہ سعید نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر ریڈ ریچ ایوری ڈور مہم کا تنقیدی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق 12 سال سے زائد تمام افراد کی ویکسی نیشن کی جا رہی ہے اور 50 سال
سے زائد افراد کے لیے بوسٹر کی مفت سہولت کی فراہمی موجود ہے۔ پلمو نالوجسٹ کے مطابق
بوسٹر ڈوز محفوظ اور بیماری کے خلاف مدافعت کے لیے معاون ہے۔ محکمہ صحت نے کہا ہے کہ
نجی اسپتالوں کے ڈاکٹروں کے لیے بھی بوسٹر ڈوز مہیا کی گئی ہے اور عوامی و سماجی رہنما ریڈ
مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور اگر کسی علاقے یا محلے میں ٹیم نہ پہنچے تو
اومیکرون 6 مشتبہ مریض
ویسٹ انڈیزدوسرا ٹی 20بھی ہار گیا، پاکستان نے سیریز جیت لی
=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں