اومیکرون کے بڑھتے کیسز کے بعد مزید17 افرادجان کی بازی ہار گئے
اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) اومیکرون کے بڑھتے کیسز کے بعد
ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح بارہ اعشاریہ آٹھ ایک فیصد تک پہنچ گئی، موذی وائرس سے مزید 17
افراد جاں بحق ہو نے کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 122 ہوگئی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز
کی تعداد 13 لاکھ 81 ہزار 152 ہوگئی۔ بدھ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 357 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،
پنجاب میں 4 لاکھ 66 ہزار 164، سندھ میں 5 لاکھ 29 ہزار 218، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 85 ہزار 683،
بلوچستان میں 33 ہزار 975، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 510، اسلام آباد میں ایک لاکھ 20 ہزار 128 جبکہ
آزاد کشمیر میں 35 ہزار 474 کیسز رپورٹ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایف یو جے نے صحافی حسنین شاہ کا قتل میڈیا کی آزادی پر حملہ قرار دیدیا
ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 46 لاکھ 39 ہزار 942 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے
دوران 49 ہزار 595 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12لاکھ 69 ہزار 634 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں
جبکہ ایک ہزار 200 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 40.68 فیصد رپورٹ ہوئی ہے۔ منگل کو محکمہ صحت سندھ کی جانب سے
جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 12.81 فیصد تک جا پہنچی، گزشتہ
چوبیس گھنٹوں میں سندھ میں کورونا کے 17 مریض انتقال کر گئے۔
پشاور میں کورونا اور اومیکرون کیسز کی تعداد میں اضافہ کے باعث 8 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ
کردیا گیا ہے گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کرنے کا
نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
پشاورمیں کورونا مثبت کیسزکی شرح 10 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے۔ صوبائی محکمہ داخلہ و قبائلی امور نے گزشتہ
روز کمشنر اور ڈپٹی کمشنرپشاورکو پابندیوں پر فوری عملدرآمد کا مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
اومیکرون کے بڑھتے کیسز کے بعد