اومیکرون کے بڑھتے کیسزکے بعد پابندیوں پرعملدرآمد شروع

اومیکرون کے بڑھتے کیسزکے

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) این سی او سی نے ملک میں کورونا کی تیزی سے بڑھتی شرح

کے بعد ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے اور پابندیوں کا نفاذ شروع کردیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ

آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کی سربراہی میں این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں ملک

میں بڑھتے کورونا کیسز پر غور اور ایس او پیز کی صورتحال پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔این سی او

سی کے مطابق سندھ میں کورونا کیب ڑھتے کیسز سے نمٹنے کیلئے صوبائی حکومت سے تعاون کا

فیصلہ کیا گیا ہے اور کورونا کی صورتحال پر 17 جنوری کو صوبائی وزرائے صحت اور تعلیم کا

اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔وزرائے تعلیم کے اجلاس میں تعلیم کے شعبے میں کورونا ایس او پیز کی

تجاویز پر غور ہوگا جبکہ وزرائے صحت کے اجلاس میں سماجی اور شادی کی تقاریب، ان ڈور،

آؤٹ ڈور ڈائننگ اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایس او پیز کی تجاویز پر غور ہوگا۔این سی او سی

کے مطابق 17 جنوری سے اندرون ملک پروازوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں کھانے کی فراہمی پر

مکمل پابندی ہوگی جب کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کو بھی ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف سخت

اقدامات کی ہدایت دی گئی ہے۔این سی او سی کے مطابق وفاق کی تمام اکائیاں کورونا ایس او پیز پر

عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کریں۔

اومیکرون کے بڑھتے کیسزکے

رکی پونٹنگ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پر برس پڑے

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: