تازہ ترینصحت

اومیکرون کی لہر3ماہ میں ختم ،کورونا وباء سیزنل فلو ہوجائیگی،بل گیٹس

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

اومیکرون لہر3ماہ میں ختم

نیویارک (جے ٹی این پی کے) مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے کورونا وائرس کی وبا کے

حوالے سے ایک نئی پیشگوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ کورونا کی قسم اومیکرون کی لہر ختم ہونے

کے بعد اگلے سال تک کووڈ کے بہت کم کیسز دیکھنے میں آئیں گے،غیرملکی خبررساں ادارے کے

مطابق ٹوئٹر پر سوال جواب کے سیشن کے دوران بل گیٹس نے پیشگوئی کی کہ کورونا کی قسم

اومیکرون کی لہر ختم ہونے کے بعد اگلے سال تک کووڈ کے بہت کم کیسز دیکھنے میں آئیں گے۔جب

ان سے پوچھا گیا کہ کورونا وائرس کی وبا کب اور کیسے ختم ہوگی تو بل گیٹس نے کہا کہ اومیکرون

کی لہر سے دنیا بھر کے ممالک کے طبی نظام کو چیلنج کا سامنا ہے، اس سے بہت زیادہ بیمار

ہونے والے زیادہ تر افراد وہ ہیں جن کی ویکسینیشن نہیں ہوئی، ایک بار جب اومیکرون کی لہر

ختم ہوگی تو باقی سال میں ہم کووڈ کے بہت کم کیسز دیکھیں گئے اور یہ بیماری سیزنل فلو جیسی

ہوجائے گی۔جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ کیا اومیکرون کے بعد زیادہ متعدی قسم کا سامنا تو نہیں ہوگا

تو ان کا خیال تھا کہ ایسا نہیں ہوگا مگر وہ یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتے۔وبا کے خاتمے کے لیے

زیادہ بڑی سائنسی پیشرفت کی ضرورت ہے یعنی بہتر اور دیرپا اثر رکھنے والی ویکسینز کو تیار

کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ ویکسینز سے بیماری کی سنگین شدت اور اموات کی شرح کی

روک تھام میں کامیابی ملی ہے مگر اب بھی وہ 2 بنیادی عناصر سے محروم ہیں، ایک تو یہ کہ ان

کے استعمال کے بعد بھی بیماری کا سامنا ہوسکتا ہے جبکہ ان کے اثر کا دورانیہ بھی محدود نظر آتا

ہے، ہمیں ایسی ویکسینز کی ضرورت ہے جو دوباری بیماری کی روک تھام کئی برسوں تک

کرسکیں۔انہوں نے کہا تھا ‘مجھے اب بھی یقین ہے کہ اگر ہم درست اقدامات کرتے ہیں تو کورونا کی

وبا کا اختتام 2022 میں ہوجائے گا۔

اومیکرون لہر3ماہ میں ختم

رکی پونٹنگ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پر برس پڑے

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے