اومیکرون کی شدت میں تیزی، مزید 23افراد چل بسے

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) اومیکرون کی شدت میں تیزی

پاکستان میں کرونا وائرس سے اموات میں پھر اضافہ ، چوبیس گھنٹوںمیں مزید 23افراد چل بسے ،

سات ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ، شرح بڑھ کر 13 فیصد کے قریب ہو گئی۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 7 ہزار 678 کیسز سامنے آئے ہیں،

مزید 23 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ مزید 814 مریض شفایاب ہو گئے،

مثبت کیسز کی شرح 12 اعشاریہ 93 فیصد پر آ گئی۔پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 65 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں

اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 53 ہزار 479 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے 57 ہزار 935 زیرِ علاج مریضوں میں سے 961 کی حالت تشویش ناک ہے،

یہ بھی پڑھیں: کورونا کی تین ویکسینز لگوانے والے افراد میں ’اومیکرون‘ کی شدت کم ہوتی ہے۔

12 لاکھ 66 ہزار 479 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 59 ہزار 343 ٹیسٹ کیئے گئے،

اب تک کْل 2 کروڑ 44 لاکھ 15 ہزار 716 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 لاکھ 86 ہزار 27 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی،

اب تک کْل 17 کروڑ 7 لاکھ 11 ہزار 868 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں

جبکہ 7 کروڑ 88 لاکھ 60 ہزار 543 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 16 ہزار 874 ہو چکی ہے،

اس سے کْل اموات 7 ہزار 727 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 58 ہزار 879 مریض پورٹ ہوئے ہیں،

یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 96 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 83 ہزار 403 ہو چکی ہے،

اس سے یہاں کْل اموات 5 ہزار 968 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 15 ہزار 47 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں،

اب تک یہاں کْل 971 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 997 مریض رپورٹ ہوئے ہیں،

اس کے باعث اب تک یہاں کْل 749 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 812 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 367 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 467 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 187 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اومیکرون کی شدت میں تیزی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: