اومیکرون وائرس،حکومت معیشت، کاروبار کو بند نہیں کرے گی، عمران خان

اومیکرون وائرس حکومت معیشت کاروباربند

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے پوری دنیا میں کورونا کی

ایک اور لہر آ رہی ہے، تاہم حکومت معیشت، کاروبار کو بند نہیں کرے گی، بلکہ حکمت عملی کو

مزید بہتر بنا کر کورونا کے چیلنج کا سامنا کریں گے، حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جومعیشت اور

بر آمدات میں رکاوٹ ڈالے گا اس کے خلاف ایکشن لیں گے، ہمیں شرم آتی ہے کہ چھوٹا سا

50لاکھ کی آبادی والے ملک سنگاپور کی بر آمد ات 300ارب ڈالر سے زیادہ ہیں جبکہ 22کروڑ کی

آبادی والے ہمارے ملک کی ایکسپورٹس صرف 24ارب ڈالرز ہیں، بیورو کریسی نے کام کرنا چھوڑ

دیا جس کی وجہ سے ہم آہستہ آہستہ نیچے جانے لگے ہیں ،سب سے قابل بیورو کریسی میں سیاسی

مداخلت اور دیگر خرابیاں ہو گئیں،60کی دہائی میں خطے میں تیزی سے ترقی کرنے والا ملک تھا

اور باہر ملکوں سے شہزادے ہماری درس گاہوں میں آئے تھے لیکن بدقسمتی سے ہم اپنا راستہ بھول

گئے، ہماری حکومت ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیا ہے، 6ہزار ارب ٹیکس اکٹھا کرلیا ہے اور 8ہزار ارب

کے ٹارگٹ کو پورا کریں گے۔ وہ بدھ کو یہاں اسلام آباد میں سمال میڈیم انٹر پرائز ز پالیسی 2021کے

اجراء کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ سمال اینڈ میڈیم انڈسٹری معیشت کی

ترقی کیلئے بہت اہم ہے، لیکن آج تک ملک میں ایس ایم ایز سیکٹر کو اہمیت نہیں دی گئی، ایس ایم ای

سیکٹر ہی ملک میں سب سے زیادہ روزگار فراہم کرتا ہے، جی ڈی پی میں بھی بہت بڑا حصہ اس

سیکٹر کا ہے اور بدقسمتی سے اس سیکٹر کا ملکی معیشت میں وہ شیئر نہیں ہے جو ہونا چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں سمال انڈسٹریز کو فروغ نہ دینے کی وجہ بینکوں سے قرضہ نہ ملنا

ہے اور اگر ملتا بھی تھا تو وہ بہت مشکل مرحلہ ہوتا تھا، ہماری حکومت نے سمال اینڈ میڈیم انڈسٹری

کیلئے پالیسی کا اجراء کر کے قرضوں کے حصول میں آسانیاں پیدا کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب سے

زیادہ جنون اور کاروباری سوچ نوجوانوں اور خواتین میں ہوتی ہے لیکن پیسہ نہ ہونے کی وجہ سے

اپنی مثبت سوچ کو آگے بڑھانے سے قاصر رہ جاتے ہیں، امریکہ میں بھی معاشی انقلاب سیلیکون

ویلی سے آیا تھا وہاں کی حکومت نے نوجوانوں کو سہارا دیا تھا اور ان کے آئیڈیاز کو استعمال کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اگر ہم نے دنیا کی دوسری نوجوان آبادی ہونے کا فائدہ اٹھانا ہے تو انہیں مکمل

مدد فراہم کرنا ہو گی اور ریاست کو آگے آنا ہو گا۔وزیراعظم نے کہا کہ ایس ایم ای پالیسی کے اجراء

سے ملک کو آنے والے دنوں میں فائدہ ہو گا اور روزگار کی فراہمی کیلئے اہم ہو گا۔ انہوں نے کہا

کہ پوری دنیا میں کورونا کی ایک اور لہر آ رہی ہے لیکن حکومت معیشت کو بند نہیں کرے گی،

حکمت عملی کو مزید بہتر بنا کر کورونا کے چیلنج کا سامنا کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہماری

حکومت ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیا ہے، 6ہزار ارب ٹیکس اکٹھا کرلیا ہے اور 8ہزار ارب کے ٹارگٹ کو

پورا کریں گے، کسانوں کو مدد فراہم کر رہے ہیں، جس سے ملک میں گندم، گنا، مکئی اور چاول میں

ریکارڈ فصل ہوگئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مانتا ہوں کہ مشکل وقت ہے لیکن دنیا میں

دیکھیں کہ وہاں معاشی کیا حالات ہیں اور ہمیں دیکھیں جو برے حالات سے شروع ہوئے تھے اور آج

کیا حالات ہیں،آنے والے دنوں میں لوگ دیکھیں گے کہ ہم نے جو تین سالوں میں محنت کی ہے اور

جو اقدامات کئے ہیں اس کے اثرات نظر آئیں گے، آج میں حکومتی پالیسی اور اصلاحات کی وجہ سے

دولت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اومیکرون وائرس حکومت معیشت کاروباربند

رکی پونٹنگ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پر برس پڑے

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: