ان ہاؤس تبدیلی کیلئے سیاسی رابطےعروج پر شہباز شریف متحرک
لاہور(جے ٹی این پی کے) ان ہاؤس تبدیلی کیلئے سیاسی رابطے
ان ہاؤس تبدیلی کے لئے سیاسی رہنماؤں کی ملاقاتوں اور رابطوں میں تیزی آگئی
پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف حکومت کیخلاف متحرک ہوگئے .
ان ہاؤس تبدیلی کیلئے سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا فیصلہ کرلیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے صدر اپوزیشن قائدین کے علاوہ حکومتی اتحادیوں سے بھی ملیں گے۔
شہباز شریف نے اپنی پولیٹیکل ٹیم کو ملاقاتوں کا شیڈول بنانے کی ہدایت کر دی۔
شہباز شریف لاہور،کراچی اوراسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔
وہ حکومتی اتحادی باپ پارٹی ، ق لیگ اور جے ڈی اے کے قائدین سے ملیں گے۔
جے ڈی اے کے قائدین سے ملاقاتوں کیلئے لیگی رہنما کراچی جائیں گے،
جہاں لیگی رہنماؤں کے علاوہ سندھ کی قوم پرست جماعتوں سے رابطہ کرینگے۔
شہباز شریف کی پولیٹیکل ٹیم نے ملاقاتوں کے شیڈول کی تیاری شروع کردی۔
شہباز شریف اسلام آباد میں مولانافضل الرحمن ،محمودخاں اچکزئی اور سردار اختر مینگل سے ملیں گے،
یہ بھی پڑھیں:پاک افغان سرحد پر برفانی تودہ گرنے سے20 افراد جاں بحق
اور سیاسی رہنماؤں کو ان ہاؤس تبدیلی پر قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔
اس سے قبل چودھری برادران سے آصف علی زرداری اور ایم کیو ایم کے رہنما اس سے قبل ملاقات کر چکے ہیں،
شہباز شریف کو مسلم لیگ ن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے سیاسی رابطوں کا اختیار دیا ہے۔
دوسری طرف سیاسی منظر نامہ پر بڑی سیاسی ملاقات کا امکان ہے.
مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے کہا کہ آج عوام پہ زندگی تنگ ہے،
پاکستان میں ٹیکسز کی بھرمار ہے، والدین اپنے بچوں کی فیس ادا کرنے سے قاصر ہیں.
قوم کی رائے ہے کہ عمران خان کی حکومت سے زیادہ کرپٹ حکومت کا کبھی تصور بھی نہیں کیا گیا،
میں نے ایم کیو ایم کے وفد کو گزارش کی ہے کیونکہ وہ حکومت کے حلیف ہیں.
جو تباہی ملک میں عمران خان نے کی ہے اس سے ملک کے معاشی نظام کو کس طرح ٹھیک کریں گے،
آپ کو آج پہلے پاکستانی اور بعد میں حلیف بن کر سوچنا ہو گا۔
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
اس حوالے سے رہنما ایم کیو ایم عامر خان نے کہا کہ سندھ میں بلدیاتی قانون کے حوالے سے رائے عامہ اور حکمت عملی تیار کرنے کیلئے ایم کیو ایم نے آل پارٹیز کانفرنس بلائی تھی،
جس میں مسلم لیگ نون کی قیادت نے بھی شرکت کی تھی،
آج ملاقات میں بھی سندھ کے بلدیاتی قانون پر گفتگو کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ رابطہ کمیٹی اور کنوینئر خالد مقبول صدیقی کی ہدایت پر لاہور کا دورہ کررہے ہیں،
صدر مسلم لیگ ن سے ملاقات میں سندھ کے بلدیاتی قانون کے حوالے سے حال ہی میں سپریم کورٹ کی جانب سے آنے والے فیصلے پر بھی بات ہوئی،
ملاقات میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا گیا اور فیصلے کی روشنی پر عمل کیا جائے تو بلدیاتی ادارے با اختیار ہوں گے۔
رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے دوستوں سے بھی کہتے ہیں کہ سندھ کے بلدیاتی نظام کے حوالے سے سپریم کورٹ نے جو فیصلہ کیا ہے آپ بھی اسے لے کر سپریم کورٹ جائیں تا کہ جو فیصلہ سندھ کے حوالے سے سپریم کورٹ نے دیا ہے وہی دیگر صوبوں میں بھی نافذ ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ ملاقات میں ملکی سیاست پر بھی گفتگو ہوئی،
وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے ایم کیو ایم کے احتجاج میں جو کچھ ہوا اس کی مسلم لیگ نون کی قیادت نے مذمت کی جبکہ پنجاب میں جو حال تحریک انصاف نے نون لیگ کا کیا ہے انہی حالات کا سامنا سندھ میں ایم کیو ایم کو پیپلز پارٹی کی جانب سے کرنا پڑتا ہے۔
عامر خان نے کہا کہ ملاقات میں ہونے والے فیصلے کو ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے پاس لے کر جائیں گے،
رابطہ کمیٹی وہی فیصلہ کرے گی جو ملک اور عوام کے مفاد میں ہو گا۔
ان ہاؤس تبدیلی کیلئے سیاسی رابطے