انگلینڈ کی پاکستان کو چھٹے ٹی 20 میں عبرتناک شکست
لاہور (جے ٹی این پی کے) انگلینڈ کی پاکستان کو عبرتناک شکست
انگلینڈ نے پاکستان کو چھٹے ٹی20 میچ میں پاکستان کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے عبرتناک شکست دے کر سیریز 3-3سے برابر کردی۔
انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف 14.3اووروں میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، فلپ ڈین سالٹ میچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔
سیریز کاآخری میچ 2 اکتوبر بروز اتوار قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
انگلینڈ نے فل سالٹ کی جارحانہ 87 رنز کی بدولت پاکستان کے خلاف 170 رنز کا ہدف 15 ویں اوور کی تیسری گیند پر 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے میچ 8 وکٹوں سے جیت لیا اور سیریز بھی 3-3 سے برابر کردی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اہم ٹی20 میچ میں انگلینڈ کے کپتان معین علی نے ٹاس جیتا اور بابراعظم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔
پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپننگ کے لیے کپتان بابراعظم کے ساتھ اپنا پہلا میچ کھیلنے والے وکٹ کیپر محمد حارث میدان میں آئے اور ایک چھکا بھی لگایا۔
محمد حارث پراعتماد بیٹنگ کرنے میں ناکام ہوئے تیسرے اوور میں گلیسن کی گیند پر آؤٹ ہوئے،
اس وقت پاکستان نے سست بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 رنز بنائے تھے۔
شان مسعود بھی زیادہ دیر وکٹ پر ٹھہر نہ سکے اور کھاتہ کھولے بغیر ڈیوڈ ویلی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں : پڑھنا لکھنا نہیں آتا، کرکٹر نہ ہوتا تو مزدور ہوتا، شاداب خان
حیدر علی آؤٹ ہونے والے تیسرے بلے باز تھے، نہوں نے 14 گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 18 رنز بنائے۔
کپتان بابراعظم اور افتخار احمد نے چوتھی وکٹ پر اچھی شراکت کی، اس دوران بابر نے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔
افتخار احمد 21 گیندوں پر 2 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 31 رنز بنا کر پویلین سدھار گئے۔
آصف علی ایک مرتبہ پھر ناکام ہوئے، 9 گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد ایک
چوکے کی مدد سے 9 رنز بنائے اور ڈیوڈ ویلی کی وکٹ بنے۔
محمد نواز نے آخر میں بیٹنگ کے لیے آئے اور 7 گیندوں میں ایک شان دار
چھکے کی مدد سے 12 رنز بنائے۔
کپتان بابراعظم نے آؤٹ ہوئے بغیر 87 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 7 چوکے
اور 3 چھکے شامل تھے اور 59 گیندوں کا سامنا کیا۔
بابراعظم نے اس دوران ٹی20 کرکٹ میں اپنے 3 ہزار رنز مکمل کیے اور
تیز ترین 3 ہزار رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ بھی برابر کرلیا۔
انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ویلی نے سب سے زیادہ 2 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کے اوپنرز نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی 55 رنز کی شراکت کی۔
الیکس ہیلز چوتھے اوور میں 12 گیندوں پر 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
فل سالٹ کا ساتھ دینے کے لیے دوسرے نمبر پر ڈیوڈ ملان بیٹنگ کے لیے آئے
اور 18 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 26 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
انگلینڈ کی دوسری وکٹ گری تو اسکور 128 رنز تک پہنچ چکا تھا۔
فل سالٹ نے بین ڈوکیٹ کے ساتھ شراکت میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے
15 ویں اوور کی تیسری گیند پر 170 رنز بنا کر ٹیم کو 8 وکٹوں سے فتح دلائی۔
اوپنر فل سالٹ نے آؤٹ ہوئے بغیر 41 گیندوں پر 13 چوکوں اور 3 چھکوں کی
مدد سے 87 رنز بنائے۔
بین ڈوکیٹ نے 16 گیندوں میں 4 چوکوں کی مدد سے 26 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔
انگلینڈ کی پاکستان کو عبرتناک شکست
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،