انگلینڈ کی پاکستان کو شکست ، سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل

کراچی (جے ٹی این پی کے) انگلینڈ کی پاکستان کو شکست

7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو با آسانی 63 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔

انگلینڈ کے 222 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹرز رمقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 158 رنز بناسکے،

شان مسعود 66 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔

جمعہ کونیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ انگلش ٹیم نے 3 تبدیلیاں کیں۔ انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں3 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے،

ہیری بروک 35 گیندوں پر 81 اور بین ڈکٹ 42 گیندوں پر 70رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

اس کے علاوہ فل سالٹ 8،ڈیوڈ ملان 14اور ول جیک 40 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

یہ بھی پڑھیں : پڑھنا لکھنا نہیں آتا، کرکٹر نہ ہوتا تو مزدور ہوتا، شاداب خان

انگلینڈ کے 221 رنز کسی بھی ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کے خلاف سب سے بڑا اسکور ہے۔

اس سے قبل گرین شرٹس کے خلاف سب سے بڑا اسکور 211 رنز سری لنکا کا تھا۔

پاکستان کی جانب سے عثمان قادر نے 2 اور محمد حسنین نے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ شاہنواز دھانی سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے،

انہوں نے 4 اوورز میں وکٹ لیے بغیر 62 رنز د یئے ۔دھانی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز

میں پاکستان کا دوسرا مہنگا ترین اسپیل کرایا۔

انگلش ٹیم کے 222 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ ناکام دکھائی دی،

ایک کے بعد ایک وکٹ گرتی رہی۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز بالکل اچھا نہ رہا،

کپتان بابر اعظم اور رضوان 8،8 رنز بناکر آٹ ہوگئے جبکہ مڈل آرڈر نے ایک بار پھر ٹیم کو دھوکا دے دیا۔

حیدر علی3،افتخار احمد 6 اور خوشدل شاہ 29 رنز بناکر پویلین چلتے بنے۔

اس کے علاوہ عثمان قادر صفر پر آٹ ہوئے، اس دوران شان مسعود نے کچھ مزاحمت

کی اور 40 گیندوں پر 66 رنز کی اننگز کھیلی پر وہ بھی پاکستان ٹیم کو کامیابی دلوانے میں ناکام رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ نے 3 اور عادل رشید نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

یوں انگلینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں 63 رنز سے شکست دے کر سیریز میں

1-2 کی برتری حاصل کرلی۔

پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ گزشتہ روز کھیلے

گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں گرین شرٹس نے انگلش ٹیم کے خلاف 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

خیال رہے کہ 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے چار میچز کراچی اور تین لاہور میں ہوں گے۔

انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر انجری کی وجہ سے کراچی میں ہونے والے میچز میں شرکت نہیں کرسکیں گے،

اس دوران کپتانی کے فرائض معین علی انجام دیں گے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی اتوار کوکھیلا جائے گا۔

انگلینڈ کی پاکستان کو شکست

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: