دورۂ پاکستان میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم اپنا باورچی ساتھ لائے گی
لاہور (جے ٹی این پی کے) انگلینڈ کرکٹ ٹیم اپنا باورچی
انگلینڈ کی ٹیم اگلے ماہ ملک میں تین میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے تیار ہے، جو 17 سالوں میں ان کی پہلی سیریز ہے۔
ابوظہبی میں انگلینڈ لائنز کے خلاف تربیتی کیمپ اور وارم اپ میچ کے بعد انگلینڈ کی ٹیم نے26 نومبر کو اسلام آباد پہنچنا ہے۔
رواں سال آسٹریلیائی ٹیم کو بھی سب سے بڑا پچھتاوا بھی یہی تھا کہ وہ دورہ پاکستان پر اپنا باورچی ساتھ نہیں لائے۔
ٹیلی گراف کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب برطانوی کرکٹ ٹیم کسی دوسرے ملک کے دورے کے دوران اپنا شیف ساتھ لے کر جائے گی۔
ابھی تک پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سےانگلینڈ کے اس فیصلے پر کوئی ردِ عمل سامنے نہیں آیا۔
مقامی کھانوں کا مسلہ ٹی20 ٹور کے دوران اس وقت سامنے آیا جب معین علی نے لاہور اور کراچی کے کھانے کی بات کی تھی۔ انہوں نے کہا، ’کھانے کے لحاظ سے میں لاہور میں تھوڑا سا مایوس ہوا ہوں۔ کراچی واقعی بہت اچھا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : پڑھنا لکھنا نہیں آتا، کرکٹر نہ ہوتا تو مزدور ہوتا، شاداب خان
برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق یہ فیصلہ پاکستان میں سات ٹی20 میچوں
پر مشتمل سیریز کے دوران ٹیم کے کھانے کے متعلق تجربے کے بعد کیا گیا ہے۔
تاہم اس بار لاہور میں میچ نہیں ہوں گے اور کراچی تیسرے ٹیسٹ کی میزبانی کرے گا۔
انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ باورچی کے طور پر عمر میزین پاکستان آئیں گے۔
انہوں نے 2018 ورلڈ کپ اور یورو 2020 کے دوران انگلینڈ کی مردوں کی
فٹ بال ٹیم کے ساتھ کام کیا تھا۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق انڈین کرکٹ آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اپنا ذاتی شیف ساتھ لے کر جاتے ہیں۔
اخبار نے لکھا ہے کہ پانڈیا صرف مونگ کی دال اور کھچڑی کھاتے ہیں .
اس لیے دوسرے ملکوں میں انہیں مرضی کا کھانا ڈھونڈنے میں مشکل پیش آتی ہے۔
انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی.
جس کا آغاز یکم دسمبر سے راولپنڈی میں ہو گا۔ اگلے دو ٹیسٹ ملتان اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم اپنا باورچی
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،