انگلینڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کا نیا چیمپئن بن گیا

سپورٹس نیوز/ انگلینڈ ٹی 20 ورلڈ

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرکٹ کے شائقین کی ٹیلی ویژن پر جمی رہی جبکہ میلبرن سٹیڈیم میں بھی پاکستان ٹیم کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد کی موجودگی میں دونوں ٹیموں کے مابین یہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا آخری دنگل جاری تھا کہ اس دوران انگلینڈ کی ٹیم نے جارہانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گرین شرٹ کو کرکٹ کے میدان میں 5 وکٹوں سے مات دیدی اور یوں انگلینڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کا دوسری مرتبہ عالمی چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا اس سے قبل 2010 میں بھی انگلینڈ ٹی 20 عالمی ٹرافی جیت چکا ہے ۔

پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کیلئے صرف 138 سکور کا ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے فاسٹ بولر

شاہین شاہ آفریدی نے پہلے ہی اوور میں انگلش اوپنر ایلکس ہیلز کو بولڈ کرکے واپس پویلین بھیجا۔ حارث رؤف

نے چوتھے اوور میں انگلش بیٹر فل سالٹ کی وکٹ 32 کے اسکور پر حاصل کی۔ اسی طرح انہوں نے

انگلینڈ کی تیسری وکٹ چھٹے اوور میں 45 کے اسکور پرحاصل کی جبکہ جوز ہٹلر کو 26 رنز پر

محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا لیا۔

شاداب خان نے جس وقت ہیری بروک کو پویلین بیجھا اسوقت انگلینڈ کی ٹیم 13 ویں اوور 84 سکور بناچکی

تھی انکا کیچ شاہین آفریدی نے 20 رنز پر پکڑا۔

اسکے بعد انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا انکا ساتھ معین علی نے اپنی

جارحانہ بیٹنگ کے ساتھ کیا جنہوں نے 12 گیندوں پر 19 رنز کی اننگز کھیلی۔

بین اسٹوکس نے ناقابلِ شکست 52 رنز کی اننگز کھیلی اور 19ویں اوور کی آخری گیند پر چوکا لگاکر

اپنی ٹیم کو تاریخی کامیابی دلوائی۔

پاکستان کی جانب سے محمد حارث رؤف 4 اوور میں 23 رنز دے کر 2 اہم وکٹیں لے کر کامیاب بولر ٹھہرے، شاہین آفریدی نے 2 اوور اور ایک گیند کروائی، اپنے تیسرے اوور کی پہلی گیند کروانے کے بعد گھنٹنے میں تکلیف کے باعث گراؤنڈ چھوڑ گئے انہوں نے ایک وکٹ لی۔

علاوہ ازیں شاداب خان اور محمد وسیم نے بھی ایک ایک وکٹ لی تاہم چھوٹے اسکور کا دفاع کرنے میں

ناکام رہے۔ اس سے قبل میلبرن میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد

گرین شرٹس نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔ کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان

نے اننگز کا آغاز کیا اور ٹیم کے لیے 29 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔ اننگز کے5ویں اوور میں فاسٹ

بولر سیم کرن نے محمد رضوان کو 15 رنز پر بولڈ کرکے اپنی ٹیم کیلئے پہلی وکٹ حاصل کی۔

انگلش بولر عادل رشید نے 8 ویں اوور میں 45 کے اسکور پر پاکستان کی دوسری وکٹ حاصل کی جب محمد

حارث 8 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے۔ اننگز کا آغاز کرنے والے بابر اعظم 12 ویں اوورتک کریز پرکھڑے رہے،

انہیں عادل رشید نے اپنی ہی گیند پر کیچ پکڑ کر 32 رنز پر آؤٹ کیا۔ پاکستان کی چوتھی وکٹ85رنزپر

13 ویں اوور میں گری جب فاسٹ بولر بین اسٹوکس نے افتخار احمد کو صفر پر کیچ آؤٹ کرایا۔

شان مسعود 17 ویں اوور تک ٹیم کا اسکور 121 تک پہنچا سکے اور 38 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی چھٹی وکٹ 18 ویں اوور میں 123 رنز پر گری، جب شاداب خان کو 20 رنز بنانے کے بعد کرس جارڈن نے کیچ آؤٹ کرایا۔

اگلے اوور میں 129 کے اسکور پر پاکستان کی ساتویں وکٹ بھی گر گئی، محمد نواز 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

قومی ٹیم کی آٹھویں وکٹ آخری اوور میں 131 کے اسکور پر اس وقت گری جب محمد وسیم کو کرس جارڈن نے کیچ آؤٹ کرایا۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ

===> دنیا بھر سے کھیل و کھلاڑیوں کی خبریں (== پڑھیں ==)

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: