انگلینڈ میں اتنا مہنگا پیٹرول ہے؟ برازیلی صدر حیرت زدہ

لندن(جے ٹی این پی کے) انگلینڈ میں اتنا مہنگا پیٹرول ہے

ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کرنے والے برازیل کے صدر انگلینڈ میں پیٹرول کی قیمت دیکھ کر حیرت زدہ ہو گئے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق برازیل کے صدر جیر بولسونارو نے لندن میں پیٹرول کی قیمت دیکھ کر پیٹرول پمپ پر ویڈیو بنا کر پوسٹ کر دی۔

یہ بھی پڑھیں : ہیکرز کرپٹو کمپنی ‘ہارمونی’ سے 10 کروڑ ڈالر لے اڑے

برازیلی صدر کا کہنا تھاکہ انگلینڈ میں اتنا مہنگا پیٹرول ہے، انگلینڈ سے آدھی قیمت پر پیٹرول

برازیل میں مل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برازیل میں دنیا کا سب سے سستا پیٹرول دستیاب ہے۔

دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کے موقع پر

ویڈیو بنانے پر برازیلی صدر پر خوب تنقید ہو رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو برازیل کے سفارت خانے کی بالکونی سے حامیوں سے خطاب

کے دوران برازیلی صدر نے ملکہ برطانیہ کے حوالے سے چند سیکنڈ بات کی اور پھر انتخابات پر تقریر شروع کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ویڈیو بنانے کا مقصد بھی الیکشن مہم کا حصہ ہو سکتا ہے۔

ویڈیو بنانے کا مقصد بھی الیکشن مہم کا حصہ ہو سکتا ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: