انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرانے کی تاریخ میں توسیع چاہتے ہیں، غلام بلال جاوید/ مہرالہیٰ

اہم خبر/ انکم ٹیکس گوشوارے داخل

سیلاب کی تباہ کارویوں، وبائی امراض کو روئیں یا مہگائی و بے جا ٹیکسز کی فریاد کریں، خیبر پختونخوا کے تاجروں کیلئے کاروباری اخراجات اٹھانا ایک بڑا چیلنچ ۔۔،

پشاور ٹریڈرز چیمبر کے سربراہ غلام بلال جاوید اور مرکزی تنظیم تاجران کے صدر ملک مہر الٰہی نے ایک مشترکہ بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر کی طرح صوبہ خیبر پختونخوا میں بھی سیلابی صورتحال اور اسکے باعث پھوٹنے والی مختلف بیماریوں کے باعث دیگر طبقات کی طرح تاجر برادری بھی متاثر ہوئی جبکہ آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے جا ٹیکسوں نے کمر توڑ کر رکھ دی ہے موجودہ معاشی ابتر حالات میں تاجروں کیلئے کاروباری اخراجات پورے کرنا ایک بڑا چیلنج بنتا دکھائی دے رہا ہے اور یہی اہم وجہ ہے کہ تاجروں کی جانب سے انکم ٹیکس گوشواروں کی ادائیگی میں تاخیر یوئی۔

ایف بی آر کو بہتر وصولی کیلئے توسیع مطالبہ ماننا ہوگا، غلام بلال جاوید

تاجر رہنماء غلام بلال جاوید نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) پر واضح کیا ہے کہ موجودہ حالات

کے باعث کاروباری طبقے سے تعلق رکھنے والی ایک بڑی تعداد اپنی ریٹرن فائل کرنے کے قابل نہیں ہے

ایف بی آر کےلیے بہتر ہوگا کہ وہ بہتر وصولی کے مفاد میں تاریخ کو 31جنوری 2023 تک بڑھا دے

کیونکہ اس سے وہ زیادہ منافع حاصل کرے گا.

تاجر رہنماؤں کا وزیراعظم سے ڈیڈ لائن 31 جنوری 2023 تک بڑھانے کا مطالبہ کردیا

تاجر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ سیلابوں کے باعث ملک اس وقت بھی ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے سیلاب کی تباہ کاریوں سے ٹیکس دہندہ گان سمیت پوری قوم متاثر ہوئی ہے اور ایک دیہاڑی دار محنت کش سے لیکے چھوٹے بڑے تاجر پراس کے گہرے اثرات موجود ہیں جبکہ کاروباری حالات معمول پر آنے میں ابھی مزید وقت درکار ہے لہٰذا ھم وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو ہدایت کی جائے کہ وہ انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی آخری تاریخ 31 جنوری 2023 تک بڑھا دے ، جسے کاروباری برادری وسیع پیمانے پر سراہے گی 

خبروں بیانات اور اشتہارات کیلئے ہمارے خیبرپختونخوا کے بیورو چیف سے رابطہ کرنیکے لئے نیچے وٹس ایپ بٹن موجود ہے

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ

 انکم ٹیکس گوشوارے داخل

= پڑھیں = خیبر پختونخوا سے مزید اہم خبریں

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: