انڈیا میں ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی حیثیت دینے کیلئے بڑا اقدام
نئی دہلی: جے ٹی این پی کے نیوز: انڈیا میں ہم جنس پرستوں کی
بھارت میں سپریم کورٹ کا ہم جنس پرستی کو ناقابل گرفت جرم قرار دینے کے بعد ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی حیثیت دینے کا معاملے پر ایک لارجر بینچ تشکیل دیتے ہوئے ہم جنس پرستوں کی شادی سے متعلق درخواستیں سماعت کیلئے پانچ ججوں پر مشتمل لارجر بینچ کے پاس بھیج دیا جہاں اس کیس کی شنوائی اگلے ماہ ہو گئی۔ لارجر بینچ نے ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی قرار دیدیا تو بھارت ایشیا میں تائیوان کے بعد ہم جنس پرستوں کی شادی کو جائز قرار دینے والا دوسرا ملک بن جائے گا۔
بھارت میں ہم جنس پرستی پہلے ہی ناقابل گرفت جرم
یاد رہے بھارت میں برطانوی قانون کے سیکشن 377 کے تحت ہم
جنس پرستی کی سزا 10 سال قید تھی تاہم یہ سیکشن کالعدم کروانے
کیلئے 1990 سے مہم جاری تھی۔ 2009 میں نئی دہلی کورٹ نے
ہم جنس پرستی کو ناقابل سزا جرم قرار دیدیا لیکن سپریم کورٹ نے یہ
فیصلہ 2013 میں کالعدم کرتے ہوئے کہا کہ آئین میں تبدیلی صرف
پارلیمنٹ سے ہوسکتی ہے۔ بعد ازاں 2018 میں بھارتی سپریم کے 5
رکنی بینچ نے اس اہم مسئلے پر طویل بحث کے بعد سیکشن 377 کو
منسوخ کر دیا تھا جس کے بعد ہم جنس پرستی پر سزا ختم ہو گئی تھی اور یہ ناقابل گرفت جرم نہ رہا۔
انڈیا عزت کے لٹیروں کی سرزمین ، ملیکہ شراوت
اس فیصلے کے بعد سے سپریم کورٹ میں ہم جنس پرستوں کی شادی
کو قانونی قرار دینے کیلئے کئی درخواستیں موصول ہوئی تھیں جس پر
مودی سرکار نے بھی اپنا موقف عدالت میں جمع کرایا۔ مودی سرکار کے
حلف نامے میں موقف اختیار کیا گیا کہ وہ ہم جنس پرستوں کی شادی کو
قانونی حیثیت دینے کیخلاف ہے اور اس پر کوئی فیصلہ دینا عدالت کے
دائرہ اختیار میں نہیں بلکہ اس پر صرف پارلیمنٹ میں قانون سازی ہو
سکتی ہے۔ حلف نامے میں مزید یہ بھی کہا گیا کہ ہندو مذہب میں خاندان
بائیولوجیکل مرد اور عورت پر مشتمل ہوتا ہے، دیگر مذاہب میں بھی ایسا
ہی ہے۔ ہم جنس پرستوں کی شادی سے خاندانی نظام تباہ ہو جائیگا۔ بھارتی
حکومت کے موقف کو سننے کے بعد سپریم کورٹ نے یہ معاملہ پانچ رکنی بینچ کے پاس بھیج دیا۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
انڈیا میں ہم جنس پرستوں کی ،
= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید تازہ ترین اور اہم خبریں