اسلام آبادپاکستانتازہ ترینکھیل و کھلاڑی

انڈونیشیا کو شکست، پاکستان ڈیوس کپ گروپ ون کیلئے کوالیفائی

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

اسلام آباد: انڈونیشیا کو شکست، پاکستان ڈیوس کپ گروپ ون کیلئے کوالیفائی

پاکستان نے انڈونیشیا کو ڈیوس کپ گروپ ٹو ٹائی میں 0-5 سے شکست دے کر گروپ ون کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ گزشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے گراس کورٹ پر مینز ڈبلز کے کھیلے گئے مقابلوں میں اعصام الحق قریشی اور عقیل خان نے انڈونیشیا کے ڈیوڈ اگونگ سوسنٹو اور انتھونی سوسنٹو کو 6-3، 5-7 اور 2-6 سے ہرا دیا۔ریورس مینز سنگلز کے مقابلوں میں محمد شعیب نے گناوان تریسموونتارا کو (4) 6-7 اور 4-6 سے شکست دی۔

پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے دو روزہ ایونٹ میں ڈیوس کپ ورلڈ گروپ ٹو ٹائی میں پاکستان کے اعصام الحق قریشی اور عقیل خان نے شاندار کھیل پیش کیا۔

پہلے روز سنگلز میچز جیتنے کے بعد دوسرے روز ڈبلز راونڈ میں ہوا سخت مقابلہ ہوا۔

ڈبلز کا پہلا سیٹ 3-6 سے ہارنے کے بعد اعصام الحق اور عقیل خان نے کم بیک کیا

انڈونیشین پیئر کو 5-7 اور 2-6 سے شکست دیتے ہوے ڈیوس کپ ورلڈ گروپ ون پلے آف کیلئے کوالیفائی کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعصام الحق نے کہا ڈیوس کپ میں انڈونیشن ٹیم کو ہرانا آسان نہیں تھا،

ٹینس میں ملک کا نام روشن کرتے رہیں گے۔

پاکستان کو ورلڈ گروپ ون پلے آف میں دوبارہ لیکر گئے ہیں۔

نوجوان پلیئر محنت کریں اور پاکستان کا نام روشن کریں۔

عقیل خان نے کہا کہ انڈونیشیا کیخلاف پریشر تھا لیکن ہماری حکمت عملی کامیاب رہی۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

===> دنیا بھر سے کھیل و کھلاڑیوں کی خبریں (== پڑھیں ==)

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے