انڈونیشیا میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 162 جاں بحق 700 سے زائد زخمی
جکارتہ (جے ٹی این پی کے) انڈونیشیا میں زلزلے نے تباہی مچا
انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں 5.6 شدت کے زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 162 افراد جاں بحق اور 700 سے زائد زخمی ہوگئے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر5.6 تھی اور اس کا مرکزجاوا کے مغربی علاقے میں 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔
زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت جکارتا میں بھی محسوس کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں ہولناک زلزلہ، ایک ہزار سے زائد جاں بحق، سینکڑوں زخمی
غیرملکی میڈیا رپورٹس میں انڈونیشین حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پیر کی صبح انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں آنے والے زلزلے سے متعدد عمارتیں گرگئیں۔
عمارتوں کے ملبے میں بہت سے لوگ دبے ہوئے ہیں۔انڈونیشیا کے ڈیزازٹرمنیجمنٹ کے ترجمان نے ہلاک خیز زلزلے میں 162 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔
جبکہ 700 افراد زخمی ہیں۔ جنہیں مختلف اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
اب بھی کئی افراد عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان کی جانب سے قیمتی جانوں پر افسوس کا اظہار
دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف ،سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے انڈونیشیا میں آنے والے زلزلے میں قیمتی جانوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ٹویٹر پر جاری کردہ بیان میں وزیراعظم نے لکھا کہ انڈونیشیا کے علاقے
جاوا میں آنے والے زلزلے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس ہے،
پاکستان کے عوام اور اپنی طرف سے واقعے پر انڈونیشیائی صدر اور اْن کی عوام کے ساتھ تعزیت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور پارلیمان دکھ اور مصیبت کی اس
مشکل گھڑی میں انڈونیشیا کی عوام اور حکومت کے دکھ میں برابر کے
شریک ہیں اوران کیساتھ کھڑے ہیں۔
انڈونیشیا میں زلزلے نے تباہی مچا
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،