انٹر کالجز گرلز کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچوں کا فیصلہ
کھیل و کھلاڑی/ انٹر کالجز گرلز کرکٹ
پشاور میں جاری گرلز انٹر کالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید ایک میچ کا فیصلہ ہوگیا۔
گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج جمرود نے گورنمنٹ کالج زریاب کالونی کو نو وکٹوں سے ہرا کر اگلے راونڈ میں داخل ہوئی۔
شہید بےنظیربھٹو ویمن یونیورسٹی میں کھیلے جانیوالے انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں سولہ کالج کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہے ۔
ٹورنمنٹ کے دوسرے دن کے میچ میں جمرود کالج کی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے خود کھیلنے کا فیصلہ کیا
اور مقررہ اوورز میں گرلز کالج جمرود نے 54 رنز بنائے۔ سمیرا نے9 اور حیاء نے 8 رنز سکور کئے۔
زریاب کالونی کی جانب سے نبیلہ نے دو جبکہ روبینہ اورزر کیش نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
گرلز ڈگری کالج زریاب کالونی نے سکور برابر کیا۔ جنہیں مزید ایک فیصلہ کن سپر اوورز دیدیا گیا۔
جسمیں گرلز کالج زریاب کالونی نے دورنز کیئے اور گرلزکالج جمرود کی طالبات نے ایک وکٹ کے نقصان پرپورا کیا۔
اسی طرح جمرود کالج نو وکٹوں سے فاتح رہی۔
جبکہ تیسرے میچ میں گرلز ڈگری کالج یکہ غونڈ نے گرلز کالج گلشنِ رحمان کو
سات وکٹوں سے شکست دیکر آگلے راؤنڈ میں پہنچ گیا ۔
مسعود آفریدی اور سلمی فیض ایمپائر تھے اوربسجورنگ کے فرائض ابراہیم نے انجام دی۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ
انٹر کالجز گرلز کرکٹ