انٹر ڈیپارٹمنٹل باسکٹ بال چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل مقابلے آج
اسلام آباد: جے ٹی این پی کے نیوز: انٹر ڈیپارٹمنٹل باسکٹ بال چیمپیئن شپ
انٹر ڈیپارٹمنٹل نیشنل باسکٹ بال چیمپیئن شپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی، پول راونڈ میچز مکمل ہونے کے بعد پاکستان آرمی، واپڈا، ائیر فورس اور نیوی کی ٹیمیں سیمی فائنل راونڈ میں مد مقابل ہوں گی۔
باسکٹ بال چیمپین شپ کے فائنل 31 جنوری کو ہوگا
پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری
اوج ظہور کے مطابق انٹر ڈیپارٹمنٹل چیمپئین شپ کے پہلے
سیمی فائنل میں دفاعی چیمپیئن آرمی اور واپڈا کے درمیان مقابلہ ہو گا،
دوسرا سیمی فائنل پاکستان ائیر فورس اور پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے درمیان کھیلا جائے گا۔
انٹر ڈیپارٹمنٹل نیشنل باسکٹ بال چیمپیئن شپ پول راونڈ میچز
کے آخری مرحلے میں واپڈا کو ایئر فورس کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
آئی ڈی این بی چیمپین شپ، ائیر فورس، پی او ایف سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
میچ کے آخری کوارٹر میں واپڈا کو 15پوائنٹس کی برتری
حاصل تھی لیکن ائیر فورس کے عمیر جان کے 25، احمد
جان کے 10 اور محمد مہتاب کے 10پوائنٹس کی بدولت
پی اے ایف نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 73 کے مقابلے میں 75 پوائنٹس سے شکست دی۔
دوسرے میچ میں پاکستان آرمی نے اپنی فتوحات کا سلسلہ
جاری رکھتے ہوئے آسان مقابلے کے بعد پی او ایف کو 30-104 پوائنٹس سے شکست دی۔
آرمی کی طرف سے محمد شاہد نے 17 اور محمد شہباز نے 15 پوائنٹس سکور کئے۔
چیمپین شپ کے سیمی فائنلز آج 30 جنوری جبکہ فائنل 31 جنوری کو کھیلا جائیگا۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
===> دنیا بھر سے کھیل و کھلاڑیوں کی خبریں (== پڑھیں ==)